
مرحوم ماجد جہانگیر کا موت سے قبل وسم بادامی،اقرار الحسن پر ڈونیشن کھانے کا الزام
ماضی کے مزاحیہ ڈرامے 'ففٹی ففٹی' میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سینیئر اداکار ماجد جہانگیر انتقال کر گئے،ان کا انقتال لاہورمیں ہوا،اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے، بیڈ سے گرنے سے ان کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی، انہیں سانس کا مرض پہلے ہی تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔
ویسے تو ہمارے اداکار کسمپرسی کی حالت میں اپنے زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہوتے ہیں، لیکن ماجد جہانگیر اپنی موت سے چند روز قبل ایک تلخ حقیقت بھی بتاگئے،ماجد جہانگیر نے معروف ٹی وی اینکر اقرارالحسن اور وسیم بادامی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان دونوں نے ان کے نام پر کی گئی فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون میں جمع ہونے والی 10 لاکھ روپے کی رقم خود ہی ہڑپ لی تھی۔
نجی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل نے ماجد جہانگیر کی کسمپرسی پر انہیں مدعو کیا اس فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون میں 10 لاکھ روپے کی رقم اداکار کے علاج کیلئے جمع ہوئی جبکہ اینکر وسیم بادامی نے یہاں تک دعویٰ کیا تھا کہ وہ اداکار کوایک نئی گاڑی بھی عطیہ میں دیں گے تاکہ وہ اسپتال تک باآسانی جا سکیں۔
ماجد جہانگیر کے مطابق وعدے وفا نہ ہوسکے،انہیں نہ تو وہ گاڑی دی گئی تھی اور نہ ہی ان کے علاج کے نام پر جمع ہونے والی رقم ملی تھی، اداکار نے بتایا تھا کہا اس پروگرام کے دوران اقرار الحسن اور وسیم بادامی ایسے میرے پیروں میں بیٹھ گئے تھے جیسے میں کوئی بہت بڑی شخصیت ہوں اور کہا تھا کہ اسٹوڈیو میں کھڑی یہ نئی ٹویوٹا کورولا اب آپ کی ہے مگر دھوکا کیا گیا کچھ نہیں ملا۔