تحریک انصاف نے اپریل 2022 سے جنوری 2025 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ڈوزیئر جاری کردیا ہے
یہ ڈوزئیر 73 صفحات پر مشتمل ہے جس میں رجیم چینج آپریشن سے لیکر جنوری 2025 تک تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
کارکنوں کی گرفتاریوں، جعلی ایف آئی آرز، پرتشدد واقعات، 8 فروری کو ہونیوالی مینڈیٹ چوری، زبردستی پارٹی چھڑوانے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاوبار بند کرانے یا نقصان پہنچانےکو اس ڈوزئیر کا حصہ بنایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1884641531975323715
اس حوالے سے تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ واقعات کی 73 صفحات کی ٹائم لائن - یہ تالیف پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سب سے بڑے سنگ میل میں سے ایک ہے۔ کم از کم ہم فاشزم کے متاثرین کے لیے تو کر سکتے تھے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو۔
عاجزانہ درخواست ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی طرف سے اس تاریخی شراکت کو دیکھیں اور اوپر گرافکس کے ساتھ گوگل ڈرائیو لنک کا پرچار کریں۔
اس ڈوزئیر کو گوگل ڈرائیور پر اس لنک پر کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
https://drive.google.com/file/d/1pB1RL0dC6kysj6QNtFBgMXD1V8xOudui/view?usp=drive_link