سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ماہ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی تفصیلات جاری کردیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 2 ہزار 3 سو 45 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔
ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزارہو گئی،نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ تین ارب پچاس کروڑ روپے ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق اپریل میں قائم ہونے والی 53 کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریا، آذر بائیجان، کینیڈا، چین، ڈنمارک، ڈومینیکن ریپبلک، جرمنی، آئرلینڈ، اردن، جنوبی کوریا ، فلپائن، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یوکرین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔
اس ماہ99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 63 کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی گئی ہے ،اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں،جہاں 434 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 355، ٹریڈنگ میں285، سروسز میں 195، ایجوکیشن میں 81، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 64، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 93، ٹیکسٹائل میں 45، سیاحت میں75، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں60، ہیلتھ کیئر میں 50، انجینئرنگ میں 59، ٹرانسپورٹ میں 31، فارماسیوٹیکل میں 48، اور پاور جنریشن میں 26میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔