
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ موجود اتحادیوں میں سے اگر کسی کو حکومت سے اختلاف ہے تو وہ حکومت سے علیحدہ ہوکر حکومت کو ختم کر دیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کو اگر حکومت سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ علیحدہ ہو جائیں جب حکومت کی اکثریت ختم ہو گی تو حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جن ارکان کے ووٹوں سے حکومت میں آئے ہیں انہی کے ووٹوں سے تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ اگر بڑی تعداد میں ارکان مستعفی ہوجائیں تب بھی حکومت ختم ہوسکتی ہے۔
جب کہ پروگرام میں شامل مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے ارکان استعفے بھی دینے کو تیار تھے مگر ہم نے ہی انہیں روکا تھا کہ وہ ابھی رک جائیں اور پہلے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔
رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی خراب صورتحال میں پارٹی کی مخالفت کر کے خود اقتدار میں آتا ہے تو وہ غلط ہے مگر یہاں تو منحرف ہونے والے ایک ظالم اور جابر حکمران کے خلاف کھڑے ہیں اور ڈٹ کر اپنی بات کہہ رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaldiij11121.jpg