فیصل آباد میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے خوردنی تیل تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا ۔ فیکڑی سے 25 ہزار لیٹر تیل سمیت آلائشیں برآمد کر لی گئیں ۔
فیصل آباد ،مرضی پورہ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے خوردنی تیل تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا ۔ چھاپے کے دوران یونٹ سے 25 ہزار لیٹر خوردنی تیل برآمد کیا گیا جبکہ ہزاروں کی تعداد میں آلائشیں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔
تیار کیے جانے والے خوردنی تیل کو مشہور برانڈ کے کوکنگ آئل اور گھی کے ڈبوں میں پیک کر کے دوسرے علاقوں میں بھیجا جا رہا تھا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے تمام میٹریل کو قبضے میں لیکر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مدد سے تلف کیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق موقع سے ملزمان فرار ہو گئے جبکہ یونٹ کو سیل کر دیا گیا ۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/403976