
بلوچستان سیلاب کی زد میں ہے، اس کے باجود ترجمان فرح عظیم متاثرین کے حوالے سے تفصیلات بتانے یلیے جب بھی میڈیا پر آئیں چہرے سے نہ دکھ کے آثار نہ ہی سادگی، یہ ہی وجہ ہے ترجمان فرح عظیم اپنے بھرپور میک اپ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو گہرے میک اپ اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے،ملک بھر سے صارفین فرح عظیم کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1553314547775275014
https://twitter.com/x/status/1553312203251634176
https://twitter.com/x/status/1553312228056637441
دوسری جانب فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا کی جنگ کو بند کر دیں،ہم جلد سوشل میڈیا پہ بھی کام کریں گے ، میں گزشتہ تین دن سے سو نہیں سکی کیونکہ مجھے اپنے لوگوں کی مشکل میں ان کے ساتھ رہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کو چھوڑ دیں، میڈیا بھی تصویر کے دونوں رخ دکھائے، ہم اپنے عوام کے غلام ہیں ان کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارہ ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں،پل اور سڑکیں بہنے سے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
سیلاب کے باعث مخلتف حادثات میں ایک سوستائیس افراد جاں جاں بحق ہوگیے،وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے ورثا کیلیے فی کس دس لاکھ امداد کا اعلان کردیا، تباہ شدہ گھر کے پانچ لاکھ اور نقصان زدہ گھروں کی مرمت کیلیے دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1553312818165858304
https://twitter.com/x/status/1553322496341975040
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1farahazeemtanqeed.jpg