آسٹریلیا کے عام انتخابات بائیں بازو کے رہنما اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کرلی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں حکومت بنانے کیلئے 76 نشستیں درکار ہوتی ہیں، لیبر پارٹی موجودہ الیکشن میں 86 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی، مسلم مخالف نظریہ رکھنے والے آسٹریلوی اپوزیشن لیڈر اپنی سیٹ بھی ہار گئے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس الیکشن میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پائے اور میں اس چیز کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی 21 سال میں ایسے پہلے وزیراعظم بن گئے جو لگاتار دوسری بار تین سالہ مدت کےلیے کامیابی ہوئے۔
دوسری جانب قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن نے اپنی شکست قبول کر لی اور وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
Last edited by a moderator: