
آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کیا حسن علی اور شاہین آفریدی وکٹری اسٹائل کاپی
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز کا جشن کا اسٹائل اپنا کر سب کو حیران کردیا،ہوا کچھ یوں کہ جب پاکستان کے بولرز کو آسٹریلوی بولرز نے آؤٹ کیا تو آسٹریلین فیلڈر ڈیوڈ وانر، عثمان خواجہ، سواپسن نے پاکستانی بولرز کے انداز میں وکٹری کی خوشی منائی۔
https://twitter.com/x/status/1507342116908937216
آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں حسن علی کے آؤٹ ہونے پر کینگروز فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے قومی فاسٹ بولر کے ہی جنریٹر اسٹائل میں خوشی منائی،عثمان خواجہ نے ساجد خان کا پہلوانی انداز اپنایا، سواپسن نے شاہین آفریدی کا کیچ لیکر انہیں کے اسٹائل میں جشن منایا۔
سوشل میڈیا پر مہمان ٹیم کے یوں اچانک دیے جانے انداز سب کی توجہ مرکز بن گئے،ہر کوئی دلچسپ تبصرے کررہا ہے،مزمل نے لکھا اس کے بدلے ہار بھی منظورہے
https://twitter.com/x/status/1507411511110606848
ایک صارف نے لکھا ٹیم آسٹریلیا مزاح سے بھرپور ہے۔
https://twitter.com/x/status/1507385427451330572
ایک اور صارف نے لکھا کاپی نہیں کررہے مذاق اڑا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1507347281145737219
ناصر نے لکھا حسن علی کی نقل زیادہ اچھی تھی،وارنر نے شاید پہلے سے تیاری کررکھی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1507589078996377601
شعیب غفار نے لکھا یہ ری مکس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1507322199811760134
آسٹریلیا نے پاکستان کو لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی،پاکستان کو اس میچ میں فتح کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کھیل کے آخری دن 235 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/auss-pakkk-and-hum.jpg