آسٹریلوی کھلاڑیوں کا قومی کرکٹرز کو ٹرول کرنے پر دلچسپ تبصرے

auss-pakkk-and-hum.jpg


آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کیا حسن علی اور شاہین آفریدی وکٹری اسٹائل کاپی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز کا جشن کا اسٹائل اپنا کر سب کو حیران کردیا،ہوا کچھ یوں کہ جب پاکستان کے بولرز کو آسٹریلوی بولرز نے آؤٹ کیا تو آسٹریلین فیلڈر ڈیوڈ وانر، عثمان خواجہ، سواپسن نے پاکستانی بولرز کے انداز میں وکٹری کی خوشی منائی۔

https://twitter.com/x/status/1507342116908937216
آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں حسن علی کے آؤٹ ہونے پر کینگروز فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے قومی فاسٹ بولر کے ہی جنریٹر اسٹائل میں خوشی منائی،عثمان خواجہ نے ساجد خان کا پہلوانی انداز اپنایا، سواپسن نے شاہین آفریدی کا کیچ لیکر انہیں کے اسٹائل میں جشن منایا۔

سوشل میڈیا پر مہمان ٹیم کے یوں اچانک دیے جانے انداز سب کی توجہ مرکز بن گئے،ہر کوئی دلچسپ تبصرے کررہا ہے،مزمل نے لکھا اس کے بدلے ہار بھی منظورہے

https://twitter.com/x/status/1507411511110606848
ایک صارف نے لکھا ٹیم آسٹریلیا مزاح سے بھرپور ہے۔

https://twitter.com/x/status/1507385427451330572
ایک اور صارف نے لکھا کاپی نہیں کررہے مذاق اڑا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1507347281145737219
ناصر نے لکھا حسن علی کی نقل زیادہ اچھی تھی،وارنر نے شاید پہلے سے تیاری کررکھی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1507589078996377601
شعیب غفار نے لکھا یہ ری مکس ہے۔

https://twitter.com/x/status/1507322199811760134
آسٹریلیا نے پاکستان کو لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی،پاکستان کو اس میچ میں فتح کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کھیل کے آخری دن 235 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
Lekin Warner ko WT20 semi final mein Hafeez ki ball per 6 marnay wali ghalti maaf nahin ho sakti. Kiyunkeh woh sportsman spirit k khilaf tha.
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
شاید یہ دیکھ کر ہی پاکستانی ٹیم شرم کھا جائے ، وگرنہ تو کوئی امید نہیں ان کے سدھرنے کی
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
چوتھی اننگ میں کوی بھی مای کا لال ڈھای سو نہیں بناتا ہم نے تو پھر بھی کچھ بنالئے چوتھے دن وکٹ رف ہوجاتی ہے اور اوپر سے دنیا کی نمبر ون ٹیم، جس نے ابھی ابھی انگلینڈ کو بری طرح شکست دی ہے ہمیں انگلینڈ جیسی شکست نہیں ہوی
میں اپنی ٹیم کو شاباش دوں گا بہت اچھا لڑے اور بہت امپروو کیا دل نہیں چھوڑنا تم دنیا کی نمبر ون ٹیم سے کھیل رہے ہو اب ایک بار انڈیا سے بھی مقابلہ ہوجاے تو اچھا ہے ویسے بھی کہاں ہم دورے کیلئے بنگلہ دیش کے ترلے کرتے تھے اور کہاں دنیا کی نمبر ون ٹیم آگئی ہے آسٹریلیا کے بعد اب سب شرمندہ شرمندہ آئیں گے
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
شاید یہ دیکھ کر ہی پاکستانی ٹیم شرم کھا جائے ، وگرنہ تو کوئی امید نہیں ان کے سدھرنے کی
ٹیسٹ میں آسٹریلیا نمبر ون ہے انگلینڈ کو چار صفر سے ایشز میں ہرانے کے بعد وہ بہت اعتماد میں تھے پاکستان نے بہت اچھا مقابلہ کیا ہے بیٹنگ کرائسز تو رہتا ہے اب تھوڑا سا کم ہوا ہے خیر انہوں نے جو سیکھا ہے وہ جلد کسی اور ٹیم کے ساتھ مقابلے میں دکھای دے جاے گا
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
چوتھی اننگ میں کوی بھی مای کا لال ڈھای سو نہیں بناتا ہم نے تو پھر بھی کچھ بنالئے چوتھے دن وکٹ رف ہوجاتی ہے اور اوپر سے دنیا کی نمبر ون ٹیم، جس نے ابھی ابھی انگلینڈ کو بری طرح شکست دی ہے ہمیں انگلینڈ جیسی شکست نہیں ہوی
میں اپنی ٹیم کو شاباش دوں گا بہت اچھا لڑے اور بہت امپروو کیا دل نہیں چھوڑنا تم دنیا کی نمبر ون ٹیم سے کھیل رہے ہو اب ایک بار انڈیا سے بھی مقابلہ ہوجاے تو اچھا ہے ویسے بھی کہاں ہم دورے کیلئے بنگلہ دیش کے ترلے کرتے تھے اور کہاں دنیا کی نمبر ون ٹیم آگئی ہے آسٹریلیا کے بعد اب سب شرمندہ شرمندہ آئیں گے
Bht defensive cricket kheli jis ka nuqsan he hwa. Siasat ho ya cricket, mukhalif ko moqa milay ga tu woh tu sir pe charhe ga na