
آئی جی پنجاب نے انار کلی میں ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی، لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک عمارت اور 8 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، دھماکے میں 29 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں رمضان اورابصار شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، 1بجکر 44منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی، کال میں بتایا گیا نیو انار کلی میں دھماکا ہوا۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچی، پولیس، فارنزک ایجنسیاں اور دیگر تحققیاتی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارودی مواد باکس میں نصیب تھا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، بعض مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر لوہاری گیٹ کے قریب انار کلی بازار میں دھماکہ ہوا جس میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریب موجود بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دھماکا ہوتے ہی جائے دھماکا پر پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ دھماکا ایک بج کر 45 منٹ پر ہوا جس کے تعین کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کام کررہا ہےدھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے انار کلی دھماکے میں پلانٹڈ ڈیوائس نصب تھی، سیف سٹیز کیمروں سے تحقیقات جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lahore-police-blst.jpg