آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم بننے کیلئے کتنے ووٹ درکار ہوں گے؟

sohail11h1h12.jpg

نئی حلقہ بندیوں کی فہرست میں صوبائی وقومی اسمبلیوں کے حلقوں بارے تفصیلات جاری کر دی گئیں: ذرائع

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے تحت کی گئی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق پہلے اس ابتدائی فہرست کو 10 اکتوبر کو جاری کیا جانا تھا تاہم اب ابتدائی فہرست کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد اب وزیراعظم کا انتخاب کرنے کے لیے نمبر گیم میں تبدیلی آئی ہے۔ 169 ووٹ حاصل کرنے پڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کرنے کیلئے 169 ووٹ درکار ہوں گے۔ ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے تحت حلقہ بندیوں سے پہلے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کے لیے 172 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوتی تھی۔ نئی حلقہ بندیوں کی فہرست میں صوبائی وقومی اسمبلیوں کے حلقوں بارے تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کرے گا جن کی سماعت 25 نومبر تک کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اعتراضات ختم کرنے کے بعد نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر تک جاری کر دے گا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 54 دنوں میں (جنوری کے آخری ہفتےمیں) انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات سے پہلے آبادی کی بنیاد پار الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کو قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں ضم ضلعوں کی قومی اسمبلی کی نشستیں کم ہونے کے بعد 4 رہ گئی ہیں جو اس سے پہلے 10 تھیں۔ حلقہ بندیوں کے کی فہرست کے مطابق ضلع باجوڑ، خیبر، کرم، اورکزئی اور جنوبی وزیرستان کے ایک ایک حلقے کو کم کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقوں کی ترتیب بھی بدل دی گئی ہے۔
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
pichlay 2 saal main election comission nay PTI per cases kernay kay ilawa koi kaam nahi kiya. her cheez inko ab yaad arahi hai

dunya kehti hai Pakistan ki abadi barhi hai, ye yahan sabit kerna chah rahay hain kay kam hogayee hai, itni kam kay seats bhi kam kerni par gayee
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)
sohail11h1h12.jpg

نئی حلقہ بندیوں کی فہرست میں صوبائی وقومی اسمبلیوں کے حلقوں بارے تفصیلات جاری کر دی گئیں: ذرائع

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے تحت کی گئی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق پہلے اس ابتدائی فہرست کو 10 اکتوبر کو جاری کیا جانا تھا تاہم اب ابتدائی فہرست کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد اب وزیراعظم کا انتخاب کرنے کے لیے نمبر گیم میں تبدیلی آئی ہے۔ 169 ووٹ حاصل کرنے پڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کرنے کیلئے 169 ووٹ درکار ہوں گے۔ ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے تحت حلقہ بندیوں سے پہلے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کے لیے 172 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوتی تھی۔ نئی حلقہ بندیوں کی فہرست میں صوبائی وقومی اسمبلیوں کے حلقوں بارے تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کرے گا جن کی سماعت 25 نومبر تک کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اعتراضات ختم کرنے کے بعد نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر تک جاری کر دے گا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 54 دنوں میں (جنوری کے آخری ہفتےمیں) انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات سے پہلے آبادی کی بنیاد پار الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کو قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں ضم ضلعوں کی قومی اسمبلی کی نشستیں کم ہونے کے بعد 4 رہ گئی ہیں جو اس سے پہلے 10 تھیں۔ حلقہ بندیوں کے کی فہرست کے مطابق ضلع باجوڑ، خیبر، کرم، اورکزئی اور جنوبی وزیرستان کے ایک ایک حلقے کو کم کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقوں کی ترتیب بھی بدل دی گئی ہے۔
فراڈ کی تیاریاں ہیں اور کچھ نہیں
 
Back
Top