
عوام کیلئے بری خبر، گیس 74 فیصد تک مہنگی
مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، سوئی ناردرن چوہتر اعشاریہ چار دو فیصد جبکہ سوئی سدرن سڑسٹھ اعشاریہ سات پانچ فیصد مہنگی کرنےکی منظوری دی۔
اوگرا نےگیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا، فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا،اوگرا نے سوئی ناردرن کےلیے گیس پر 406 روپے 28 پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے ایم ای بی یو ٹی ہے، جس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کےلیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے، اب نئی قیمت 1 ہزار 161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔
اوگرا فیصلے پر وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا،حکومت نے اگر 40 روز میں منظوری نہ دی تو یہ فیصلہ از خود عمل درآمد ہوجائے گا۔
Last edited by a moderator: