وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں ن لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی کہیں سے آواز آتی ہے تو وہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آتی ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، اور یہ اوور سیز کی جنگ آپ نے لڑنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہم یہ جنگ لڑرہے ہیں اور اللہ کے فضل سے ہر محاذ پر لڑرہے ہیں اور ہمیں اس میں فتح بھی حاصل ہورہی ہے مگر یہاں آپ کو پی ٹی آئی اوور سیز کو کاؤنٹر کرنے کی ضرورت ہے، یہ سب کے سب بھگوڑے ہیں، جو پیسے کھا کر اور کرپشن کرکے وہاں سے بھاگے ہوئے ہیں۔