
لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت کی۔
سماء نیوز کے مطابق عدالت نے سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل کیلئے مزید مہلت مانگنے پر اظہار برہمی کرتے ریمارکس دئیے کہ اتنی اہم نوعیت کا معاملہ ہے مگر کوئی سنجیدہ نہیں۔
معزز جج جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ کیوں نہ عدالت وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرے تاکہ کم ازکم وزیراعظم جب بیرون ملک دورے پر جائیں تو اوورسیز پاکستانی ان سے یہ سوال کریں۔
درخواست گزارکے وکیل نے عدالت میں کہا کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہرشہری کا بنیادی حق ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ کروڑوں ڈالرز بھیجتے ہیں اس لیے ان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور ریمارکس میں کہا کہ اگر آئندہ حکم عدولی ہوئی تو وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰی پنجاب کو طلب کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/oversz-vote-lhc.jpg