
پارلیمنٹ نے حکومت کا انتخابی ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا گیا، معروف پاکستانی صحافی عاصمہ شیرازی نے بل منظوری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو ! صفحہ جُڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفرق بل منظور ہوئے جن میں انتخابی ترمیمی بل 2021 شامل ہے،سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی پاس کر لیا گیا۔
صحافی عاصمہ شیرازی نے بلوں کی منظوری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ مبارک ہو ! صفحہ جُڑ گیا، اگلا الیکشن میشینیں کرائیں گی، ووٹر اوورسیز ہوں گے اور بھگتیں گے پاکستان کے عوام؟؟؟
عاصمہ شیرازی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف نظرثانی غور مکرر بل کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے حق کا مقدمہ لڑنے والی حکومت عوام کو کیا دے گی۔
https://twitter.com/x/status/1460935825848479745
سینیئر صحافی کی ٹویٹ کے بعد سیاسی شخصیات سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پہلے مجھے لگا کسی نے فیک ٹویٹ کیا ہے۔ اتنا بغض اور نفرت ایک صحافی کیسے رکھ سکتا ہے۔ لیکن بعد میں احساس ہوا ٹویٹ تو اصل ہے البتہ یہ والی صحافت جعلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1460975341153968131
سہیل خان نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کتنا توہین آمیز تبصرہ ہے، وہ یہ بھی نہیں جانتی کہ آئی سی جے نے کیا مانگا اور اس بل میں کیا کہا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1460984776958136321
طارق متین کا کہنا تھا کہ وہ فیصلہ کریں گے اور عوام کا سامنا ہوگا! کیا یہ اوورسیز پاکستانیوں کی توہین نہیں، ہم ان سے ڈالروں کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ان کو دیا گیا ووٹ کا حق نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1460973376076333068
محمد افضل نامی صارف نے کہا کہ آپ اتنی ہی بدصورت ہیں جتنے اس ٹویٹ میں آپ کے الفاظ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1460969816160981009
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن یہ کبھی صفحہ پھاڑتی ہیں پھر خود ہی جوڑتی ہیں، صحافی ہوتی تو کوئی آج کی تاریخی قانون سازی پر پڑھی لکھی بات کرتی پر اب اپوزیشن کی ترجمان ہے تو ان جیسی ہی جھوٹی اور لغو باتیں ہی کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1460963338310017024
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8asmiavo.jpg