
کراچی میں چائے کے ڈھابے سے اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹ کر رقم اینٹھنے والے 3 بین الاقوامی ہیکرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کےتھانہ جوہر آباد کی انویسٹی گیشن ٹیم نےاوور سیز پاکستانیوں کےساتھ فراڈ کرکے ہزاروں ڈالر اینٹھنے والے 3 بین الاقوامی ہیکرز کو چائے کے ایک ڈھابے سےگرفتار کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہلا قریشی نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن ٹیم نے اوور سیز پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کرکے ہزاروں ڈالر لوٹنے والے ہیکرز کو چائے کے ڈھابے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

انہوں نے مزید کہا ملزمان کے قبضے سے 3 لیپ ٹاپس،یو ایس بیز، چیک بکس اور پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے دوران تلاشی ملزمان سے ایک پیکٹ بھی برآمد کیا جس میں آئس نشے میں سامان ہونے والا سامان موجود ہے، پولیس کے مطابق ملزمان آئی ٹی اور ہیکنگ ایکسپرٹس ہیں۔
شہلا قریشی نے مزید کہا کہ ہیکرز کا ماسٹر مائنڈ انعام اللہ ولد یوسف خان ہے ،دیگر 2 ملزمان میں فلپس عنصر اور محمد عرفان ولددلنواز شامل ہیں، ملزمان کےبعض ساتھی دبئی میں بھی موجود ہیں، ہیکرزبینک آفیسر بن کر اوورسیز پاکستانیوں کو فون کرکے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرتے اور پھر ان اکاؤنٹس کوہیک کرکے مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے پیسے نکال لیتے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12karachi%20hackers.jpg
Last edited by a moderator: