Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
تحریک انصاف کے گلدستے میں سب سے خوبصورت پھول وہ اوورسیز پاکستانی ہیں ۔۔۔ جو برسوں سے بیرون ملک مقیم بھی ہیں اور خوشحال بھی ہیں ۔۔۔ لیکن ان کے دل ابھی بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں ۔۔۔ ان کے ذہن میں سارا دن پاکستانی خبریں چلتی ہیں ۔۔۔ ان کو سیاست کی ضرورت نہیں ۔۔۔ سچ پوچھو تو پاکستان کے حالات ان کی زندگی پر اثر انداز بھی نہیں۔۔۔ اس کے باوجود وہ اس ملک کو خوشحال دیکھنے کی خواہش کرتے ہیں ۔۔۔ جدوجہد کرتے ہیں ۔۔۔ مالی معاونت کرتے ہیں ۔۔۔ اپنا وقت قربان کرتے ہیں ۔۔۔ ان سب کا یہ بے لوث جذبہ نایاب ہے۔۔۔
یوں تو سیاست ڈاٹ پی کے پر تحریک انصاف کے ایسے بہت سے دوست ہیں۔۔۔ جن کے نام لکھتے لکھتے اور ان کی تعریف بیان کرتے کرتے دن شروع ہو جائے گا۔۔۔ جو خود پردیس میں ہیں لیکن ان کے دل پاکستان میں ہیں۔۔۔ لیکن میرا ایک بہت پیارا دوست بھائی۔۔۔ فارنر ۔۔۔ ایسا ہے جو ہوش سنبھالتے ہی بیرون ملک مقیم ہے۔۔ اس کے کچھ معاملات زندگی ایسے ہیں کہ مستقبل میں شاید ہی وہ خود یا اس کی فیملی پاکستان میں رہ پائیں۔۔۔ میں نے پوچھا، بھائی کیوں اتنی سیاست میں دلچسپی ہے اور اتنا وقت سوشل میڈیا کو دیتے ہو اور تبدیلی کی بات کرتے ہو۔۔۔ فنڈنگ بھی کرتے ہو۔۔۔ کہنے لگے میں میں جانتا ہوں کہ پاکستان کی بہتری کا مجھے کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی خدانخواستہ پاکستان کے سسٹم کی خرابی مجھے متاثر کر رہی ہے۔۔۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں جو لوگ رہتے ہیں وہ بھی اسی طرح خوشگوار زندگی گزار سکیں جس طرح ترقی یافتہ ممالک میں لوگ گزارتے ہیں۔۔۔ ان کی اگلی نسل کا مستقبل سنور جائے۔۔۔
فیصل آباد میں ایک ساٹھ سالہ دوست سے ملاقات ہوئی۔۔۔ وہ کوئی پندرہ سال بعد لندن سے ایک ماہ کے لیے آئے تھے۔۔۔ ان کا تعلق صحافت سے رہا ہے اور اب کچھ علیل ہیں۔۔ ان کے دو بچے دبئی میں ہیں اور خود یہ لندن میں ایک عرصہ دراز سے ایک بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔۔۔ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور تبدیلی کے حق میں لکھتے بھی ہیں۔۔۔ آپ کا شمار تحریک انصاف کے ڈونرز میں بھی ہوتا ہے۔۔۔ انہوں نے بھی کچھ ایسے ہی الفاظ میں جواب دیا تھا۔۔۔ دیکھو بھئی۔۔ میں تو اپنی عمر گزار چُکا ہوں۔۔ میرے بچے بھی دبئی اور لندن میں بہترین زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔۔ لیکن اپنے ملک کی مٹی سے ایک محبت کا رشتہ ہے اور ایک دل میں خواہش ہے کہ یہ پاک وطن بہتر ہو جائے۔۔۔
یہ صرف دو مثالیں ہیں۔۔۔ ایسے بے شمار چیتے عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔۔ اس کے برعکس ن لیگ میں اکثریت اُن لوگوں کی ہے۔۔۔ جو جانتے ہیں کہ نوازشریف ایک کرپٹ سیاست دان ہے۔۔۔ جو جانتے ہیں کہ ن لیگ ہماری اگلی نسل کا مستقبل تباہ کر رہی ہے۔۔۔ نوازشریف نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا۔۔۔ جھوٹے وعدے کیے ہیں۔۔۔ وہ صرف اپنے خاندان اور ذاتی کاروبار کے ساتھ مخلص ہے۔۔۔ اس کے باوجود ن لیگ کو ووٹ کرتے ہیں۔۔۔ اس کی نا اہلیوں کا دفاع کرتے ہیں۔۔۔ کرپشن پر تاویلیں پیش کرتے ہیں۔۔۔ ان دو مختلف جماعتوں کی سوچ میں کتنا فرق ہے۔۔۔ ایک سراسر بے لوث پاکستان کی خدمت کر رہا ہے اور دوسرا خود غرض بھی ہے تو صرف نوازشریف اور اس کے چور خاندان کے لیے۔۔۔ ملک کا نہیں سوچنا تو کم از کم اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچ کر ہی کرپٹ شریف خاندان کی حمایت چھوڑ دو۔۔۔
:13: