
وفاقی حکومت نے ملک کی تمام بڑی اسپورٹس فیڈریشنز کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا بھی آڈٹ ہوگا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کھیلوں کے معاملات میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو لاگو کرنے کیلئے تمام بڑی اسپورٹس فیڈریشن کا گزشتہ 2 سال کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس عرصے میں فیڈریشنز کے تمام مالی معاملات کی جانچ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس حکومتی فیصلے کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے تفصیلات طلب کرلی ہیں، تفصیلات کیلئے پی او اے کے سیکرٹری خالد محمود کو وزارت بین الصوبائی کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں پی او اے کے گزشتہ 3 سال کی آڈٹ ر پورٹ ، بجٹ کی تفصیلات اور دیگر اہم دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔
وزارت بین الصوبائی نے پی او اے سے غیر ملکی فنڈنگ کے حصول کیلئے لی جانے والا حکومتی اجازت نامہ ،اکنامک ڈویژن سے کیا گیا ایم او یو اور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت قانونی حیثیت سے متعلق دستاویزات بھی طلب کی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/y85hr6m/13.jpg