
جیسا کہ پاکستانی قوم پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث پریشان ہے ، پی ٹی آئی حکومت کو سوشل میڈیا پر خاص طور پر اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
حال ہی میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اسد عمر کا ایک پرانا ٹویٹ شیئر کیا جہاں انہوں نے پٹرول پر زیادہ ٹیکسوں کو نمایاں کیا، پاکستان تحریک انصاف حکومت پر طنز کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا آپ اب بھی وہی حساب کتاب سمجھا سکتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1438541201439957000
اس ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیر اسد عمر نے مرتضی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پٹرول کی موجودہ قیمتوں کا حساب فراہم کیا اور بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرح مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران ٹیکس شرح سے کم ہے۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ ان کی کوئی اور خدمت کر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1438565788512837641
واضح رہے کہ حال ہی میں پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حکومت کا زدید تنقید کا سامنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/P6Jnsy9/10.jpg