اور بھائی .. بِٹ کوئن والیو .. کیا حال چال ہے ؟؟

jamalkhan

MPA (400+ posts)

.دسمبر کے بعد ہی زیادہ لوگوں کو آگ لگی ہے جب یہ بیس ہزار کے پاس پہنچ کر خبروں میں آنا شروع ہوا
آج امریکی حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے اجلاس کرے گی، آج شام تک یا یہ اور زیادہ کریش ہو جائے گی یا پھر اوپر اٹھانا شروع ہو جائے گی

کل سے تو ویسے نہ صرف کرپٹو بلکہ باقی ساری معاشی دنیا ہی ڈوب رہی ہے، ایشائی اور امریکی اسٹاک مارکیٹس کریش ہو رہی ہیں.

mai nai ripple khareed kar baich diyeah andhay ghantay baad ... hahahhahahahaah .. no profit no loss ... any advice should invest near future or anything ... if u pm me i'll buy doner for u :)
 

Pti Zindabad

Citizen
زیادہ تکنیکی معلومات تو شاید میرے پاس نہیں ہیں، لیکن کرپٹو کرنسی کہیں جاتی نظر نہیں آرہی، یہ چلتی ضرور رہے گی، کیونکہ یہ غیر قانونی کاموں سے زیادہ بہتر کام آسکتی ہے، اور آج کل تو ساری دنیا کا کنٹرول ہی وار لارڈز، ڈرگ مافیا، منی لانڈرنگ مافیا، کرپشن مافیا اور پتہ نہیں کون کون سے مافیاز کے ہاتھ میں ہے، اور جتنے بھی قانونی دھندے ہیں اُن میں اِس میں سب سے بہتر ذریعہ کوئی اور نہیں ہے، سو اِس لئے یہ سوچنا کہ اَس کا وجود ختم ہوجائے گا یہ تو قرینِ قیاس نہیں ہے، کسی نہ کسی صورت یہ جاری رہے گی، بِٹ کوائین نہ سہی کوئی شکل سہی۔
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
مستقبل گولڈ کا ہے
ابھی سے لے کر رکھ لیں
اگلے چند سالوں میں ٢٠٠٠ ڈالر سے بھی اوپر نظر آرہا ہے
اور اسکا ببل نہیں ہوگا...حقیقت ہوگی

گولڈ کا بھی بہت بڑا ببل ہے
اب کرنسی کا لنک گولڈ سے ختم ہو گیا ہے

جلد ہی یہ ببل بھی برسٹ ہو گا
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
کرپٹو نہیں۔۔۔ فیاٹ نہیں۔۔۔ گولڈ نہیں۔۔۔
ظالموں کِسے پاسے تے لگّن دو۔۔۔
ہن کی ساری عمر نوکری ہی کروائی جانی؟؟
:angry_smile:
 

drxyz

Voter (50+ posts)
بٹ کوائن اور دوسری کریپٹو کرنسیاں مستقبل کا اقتصادی نظام ہوں گی۔ صرف پانچ سات سال کی ایجاد کے بعد ساری دنیا اسکی طرف دیکھ رہی ہے۔ حکومتیں اور بنک چونکہ اسکو کنٹرول نہیں کرسکتے اسلئے اس پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں لیکن ان کرنسیز کا اصل مقصد ہی بنکنگ سسٹم سے چھٹکارا پانا ہے۔ یہ ایک طرح کا باغیانیہ نظام ہےجسکو ظاہر ہے کہ حکومتیں اور بنک پسند نہیں کرتے۔ لیکن ان پر پابندی لگانے سے کچھ نہیں ہو گا کیونکہ انکا نظام اور ترتیب ہی اسی طرح بنائی گئی ہے کہ اسکو ختم نہ کیا جاسکے۔ صرف ایک طریقہ ہے کہ پورے انٹرنیٹ کو بالکل بند کر دیا جائے جو کہ اب ممکن نہیں۔ ان کرنسیز کا مقصد بنکنگ سسٹم سے چھٹکارا پاتے ہوئے آپس میں لین دین کرنا ہے۔ یہ لین دین جائز اور ناجائز ہو سکتا ہے۔ ان کرنسیز کی ایجاد سے پہلے کیا ناجائز لین دین نہیں ہوتا تھا؟ منی لانڈرنگ، ڈرگز، اسلحہ عام کرنسی اور دیگر لین دین کے ذرائع سے ممکن تھا تو اب کرپٹو کرنسیز کو انکا ذمہ دار ٹھرانا غیر حقیقت پسندانہ عمل ہے۔کرپٹو کرنسی کے لین دین کو قانونی شکل دے کر عام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
 

Back
Top