Foreigner
Senator (1k+ posts)

Last edited:
ساڈے نال سجنا کیتی بےوفائی اے
رُل تاں گئے آں پر چس بڑی آئی ہے
جب تک آپ نے اپنے کوائن قیمتِ خرید سے کم ریٹ پر فروخت نہیں کیے، تب تک آپ نقصان سے محفوظ ہیں
بٹ کوئن کا بہت برا حال ہے
اب کوئی اسکو حلال نہیں کہیگا
[hilar]
:yes::yes:
چند مہینے پہلے جب میرے پاس بٹ کوائن خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے، اور وقت بھی نہیں تھا مارکیٹ ٹرینڈز کو دیکھنے کا،، تب میں بھی کئی لوگوں کو یہی کہتا تھا
:lol:
اس طرح تو آپ ساری زندگی نقصان سے بچ سکتے ہیں
ویسے بٹ کوئین کہیں نہیں جا رہی
یہ طے ہے کہ یہ صرف جوا ہی ہے...اسکا کاروبار مال یا کرنسی سے کوئی تعلق نہیں
جنہوں نے دسمبر میں فروخت کر دیئے تھے، ان کی موج لگ گئی
اِس کا بھی موسم آتا ہے، جیسے پھلوں کا موسم ہوتا ہے
جیسے ہی آپ دیکھیں کہ اسٹاک مارکیٹس سے پیسہ نکالا جا رہا ہے، تب سمجھ جائیں کہ یہ پیسہ اب کرپٹو کرنسی کا رخ کرے گا
کرپٹو کرنسی ابھی بہت ابتدائی اور خام شکل میں ہے، اسے ابھی پروٹو ٹائپ ہی سمجھیں، لیکن مستقبل بہرحال کرپٹو کرنسی کا ہی ہے چاہے وہ ڈی سینٹرلاز نہ بھی ہو.
.دسمبر کے بعد ہی زیادہ لوگوں کو آگ لگی ہے جب یہ بیس ہزار کے پاس پہنچ کر خبروں میں آنا شروع ہوا
آج امریکی حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے اجلاس کرے گی، آج شام تک یا یہ اور زیادہ کریش ہو جائے گی یا پھر اوپر اٹھانا شروع ہو جائے گی
کل سے تو ویسے نہ صرف کرپٹو بلکہ باقی ساری معاشی دنیا ہی ڈوب رہی ہے، ایشائی اور امریکی اسٹاک مارکیٹس کریش ہو رہی ہیں.
جناب والا کرنسی ریگولیٹ کر کے تمام ممالک اپنی ملکی معیشت کو کنٹرول کرتے ہیں
یہ کنٹرول کس طرح یہ ممالک ختم کردینگے
چین انڈیا کوریا کی جانب سے پابندیاں..اور کریڈٹ کارڈ کمپنیز کی جانب سے کرپٹوکرنسیز کی خریداری پر پابندی کے بعد یہ تو طے ہے کہ یہ ایک قانونی کرنسی کا روپ شاید کبھی نا دھار سکے
باقی اگر آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ بلاک چین ٹیکنالوجی مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے تو اس پر اتفاق کیا جاسکتا ہے
لیکن کیا یہ فیاٹ کرنسیز کی جگہ لے سکے گی؟؟
تو مجھے ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا
بلاک چین کا بنیادی تصور ڈی سینٹرل لیزاشن ہے، یعنی جس پر کسی ایک ادارے کا اختیار نہ ہو. یہ صرف کرنسی ہی نہیں، کسی بھی ٹرانزیکشن کی توثیق کے لئے استمعال ہو سکتی ہے. اس لئے بلاک چین ٹیکنالوجی پر تو کوئی سوال نہیں.
اسی لئے میں نے کہا ہے کہ اگر مسقبل میں ڈی سینٹرل لائز کرنسی نہ بھی استمعال ہو تو اسی کے اسٹرکچر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے لیکن اسی کی کوئی شکل ہو گی. جیسا کہ ریپل، بِٹ کوئن اور ایتھر کے برعکس ڈی سینٹرل لائز نہیں ہے اور اس کا مقصد ہی بینک میں استمعال ہونا ہے.
.ویسے ونزوئلا ابھی سے اپنی حکومتی کرپٹو کرنسی متعارف کروا رہا ہے جو ان کے تیل کے زہائر سے مشروط ہو گی
capitalists mafia isko progress nai hone dynge!
جب یہ کرنسیز مارکیٹ کی جا رہیں تھیں تو اسکی جو خصوصیات بتائی جا رہیں تھیں ان میں سے ایک یہ بھی تھے کہ یہ سینٹرلایز نہیں ہوگی
اور حکومتیں اس پر اپنی من معنی مسلط نہیں کرسکینگی...وغیرہ وغیرہ
اب اسکا سینٹرلائز نا ہونا ہی اسکا مسلہ بن گیا ہے
دوسرا یہ کہ اسکی قیمت میں جو یہ بڑھاوا آیا تھا کہ ابھی سے خریدلو...یہ سونا ہے یہ سونے سے بھی بڑھ کر ہے
لوگ امیر ہوجائینگے تم غریب ہوجاؤگے
تو یہ سب بھی ٹھس ہوتا نظر آرہا ہے
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|