
ڈوبتی ہوئی لڑکیوں میں اپنی بیٹی نظر آ رہی تھی۔ لڑکیوں کو ڈوبتے دیکھا تو کچھ کیبل وائر جمع کر کے خود کواس سے باندھ کر ندی میں اترنے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل بارشوں کے سبب کورنگی ندی میں پانی کے تیز بہائو کے باعث تین لڑکیاں بہہ گئی تھیں جن کو کراچی پولیس کے ایک اہلکار سکندر علی نے ندی میں کود کر بچا لیا تھا۔ سکندر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو ڈوبتے دیکھا تو کچھ کیبل وائر جمع کر کے خود کواس سے باندھ کر ندی میں اترنے کا فیصلہ کیا۔
جمعرات کی شب مسلسل بارشوں کے سبب کورنگی ندی میں پانی کے تیز بہائو کے باعث تین لڑکیاں ندی میں بہہ گئی تھیں، وہاں موجود افراد نے ون فائیو پر کال کر دی، گشت پر مامور پولیس موبائل فوری طور پر وہاں پہنچ گئی اور ایک پولیس اہلکار سکندر علی لڑکیوں کو بچانے کے لیے ندی میں اتر گیا اور تینوں بچیوں کو بچا لیا جس پر اعلیٰ افسران نے پولیس اہلکار کے لیے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
سکندر علی کا کہنا تھا کہ میں سات بچوں کا باپ ہوں اور ندی میں ڈوبتی ہوئی لڑکیوں کو دیکھا تو مجھے ان بچیوں میں اپنی بیٹی نظر آئی، مدد کے لیے پکار رہی تھیں، اس لیے ندی میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ یہ آسان کام نہیں تھا کیونکہ مسلسل بارشوں کے سبب پانی کا بہائو بہت تیز تھا اور ندی میں اترنے پر انتہائی دشواری کا سامنا کیا لیکن اللہ کا نام لے کر ندی میں اترا اور ایک لڑکی کو بچا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی طبعیت بھی خراب ہو گئی تھی لیکن ساتھیوں کے حوصلہ بڑھانے پر ایک ایک کر کے باقی دو بچیوں کو بھی بچانے میں کامیاب ہوا۔ سکندر علی کا کہنا تھا کہ اس لمحے کو بیان کرنا میں لیے انتہائی مشکل ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث اس مقام پر پہلے بھی کئی قیمتیں جانیں جا چکی ہیں، یہاں پر خوف کی ایک کیفیت ہوتی ہے۔ اعلیٰ افسران نے پولیس اہلکار سکندر علی کے لیے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اندرون سندھ میں جاری موسلا دہار بارش نے تین روز میں ہر طرف تباہی مچا دی ہے، بارش سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو چکا ہے، اندرون سندھ کے مختلف شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں ، مکانات کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی جبکہ لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہو چکا ہے جبکہ شدید بارشوں کی وجہ سے سندھ کا ضلع سجاول آفت زدہ رقرار دیا گیا ہے اور ضلع گھوٹکی کی تمام 287دیہوں(موضعات)کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔
اسندھ میں تباہ کن بارشوں اور تباہ کاریوں کے باعث بارش متاثرین کیلئے مدد کیلئے سندھ حکومت نے سندھ کے تمام اضلاع میں صوبائی وزراء اور مشیروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو بارش متاثرین کیلئے امداد کی نگرانی کرینگے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ بارش برسانے والا نیا سسٹم 23 اگست سے سندھ میں داخل ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/krhh11i1.jpg