انگلینڈ کے خلاف کامیابی،پاکستانی باؤلرز نے 52 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

4nommanansjaid.png

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم گرائونڈ پر تقریباً 4 سال کے بعد کسی ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور ایک تاریخ ساز ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سپنرز نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں قائم تاریخ ساز ریکارڈ برابر کرتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کی ہیں، تاریخ ساز ریکارڈ برابر کرنے والےسپنرز ساجد خان اور نعمان علی ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ان کے تمام کھلاڑیوں کی 20 وکٹیں حاصل کیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ 7واں ایسا موقع ہے جب کسی میچ میں 2 بائولرز نے 20 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نعمان علی نے 11 جبکہ ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے 2 بائولرز کا میچ میں مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اڑانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1847167940614873096
ملتان میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ سے پہلے پاکستان کے کسی بھی 2 بائولرز کا ٹیسٹ میچ میں مخالف ٹیم کی 20 وکٹیں اڑانے کا کارنامہ 52 سال پہلے سرانجام دیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1956ء میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر مخالف ٹیم کے 20 کھلاڑی آئوٹ کیے۔

کراچی ٹیسٹ میں فضل محمود نے 13 جبکہ خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھی جبکہ پاکستانی سپنرز نے تیسری دفعہ کسی ایک ٹیسٹ میچ میں مخالف ٹیم کی 20 وکٹیں لی ہیں۔ 1987 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیخلاف اقبال قاسم، عبدالقادر اور توصیف احمد نے 20 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، اس کے علاوہ آسٹریلیا اور انگلینڈ 2،2 دفعہ جبکہ جنوبی افریقہ ایک دفعہ یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

1972ء میں آخری دفعہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بائولرز باب میسی اور ڈینس للی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے میچ میں 47 رنز سے شکست ہوئی جبکہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی ہے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
The victory could've been even quicker if we had used a combination of containers and tear gas ...
 

Back
Top