
انڈونیشیا کی خاتون اول جسے دیکھ کر مدد کیلئےآگےبڑھنے والے مرد اہلکار کو انڈونیشین صدر نے روک لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر انڈونیشیا کی خاتون اول ایریانا کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں جہاز سے اترتےہوئےپاؤں پھسلنے کی وجہ سےگرتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 20 اجلاس میں بطور میزبان شرکت کیلئے انڈونیشیا کے صدر خاتون اول کے ہمراہ انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچے، تاہم ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتےہوئےخاتون اول کا پاؤں پھسلا اور وہ گر گئیں۔
ملک کی خاتون اول کو گرتے دیکھ کر قریب موجود اہلکار فوری طور پر مدد کیلئےآگےبڑھا مگر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے مرد اہلکار کو روک دیا۔
سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیڑھیوں پر پھسلتی خاتون اول کو مدد کیلئے آگے اور پیچھے سےمرد اہلکار لپکے مگر صدر کے منع کرنے کی وجہ سے کسی نے خاتون اول کو ہاتھ نہیں لگایا،یہاں تک کہ پیچھے سے ایک خاتون اہلکار آئی اور اس نے خاتون اول کو اٹھنے میں مدد کی۔
صدارتی محل کے ذرائع کے مطابق خاتون اول بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی ہے، خاتون اول کل جی 20 کے پروگرامز میں شرکت کریں گی۔