انوشہ رحمن کے لئے یوٹیوب کا مزیدکچا چٹھا

Arslan

Moderator
کوئی بھی وزیر میڈیا کو جواب دہ نہیں اور نہ وہ میڈیا کے مشوروں پر چلنے کا پابند ہے، اس لحاظ سے میں اپنی اوقات اچھی طرح پہچانتا ہوں،مگر جب خواجہ یثرب ﷺ کی حرمت کا معاملہ ہو تو میں کٹ نہ مروں تو حیف ہے میری مسلمانی پر۔ یوٹیوب کو بحال کرنا، میرے ہی نہیں، ہر مسلمان کے لئے ناقابل برداشت ہو گا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پچھلے چند ماہ میں اپنے محکمے کے پہاڑ جیسے مسائل کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے،اور ان میں یو ٹیوب کی بحالی کسی لحاظ سے سر فہرست نہیں ہے۔
یو ٹیوب کوبند کرنے کا گناہ صرف پاکستان سے ہی سرزد نہیں ہوا، گناہ گاروں کی قطار بہت لمبی ہے اور ایک کالم میں ان سب کا احاطہ ممکن نہیں۔
افغانستان نے گستاخانہ فلم کی وجہ سے یو ٹیوب کو چار ماہ تک بند رکھا، اس ملک پر امریکی اور اتحادی افواج کا غاصبانہ قبضہ ہے مگر وہ بھی افغان عوام کے غیظ و غضب کے سامنے پاﺅںنہ جما سکے۔بنگلہ دیش نے ا س ویب سائٹ کو حکومت اور فوج کے مابین ملاقات کی ایک وڈیو کی وجہ سے تین ماہ کے لئے بند رکھا، اس فلم پر ملک کی فوج ناراض ہو گئی تھی۔برازیل میں ایک فٹبال کھلاڑی نے عدالت سے رجوع کیا کہ اس کی ایک فلم یوٹیوب پر لوڈ کی گئی ہے جس میں اسے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اسپین کے ساحل پرقابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ جب تک یہ فلم حذف نہیں کر دی جاتی، ویب سائٹ کو بند رکھا جائے۔آگے چل کر گوگل نے صفائی پیش کی کہ اس فعل کا ارتکاب جم غفیر کے سامنے کیا گیا ہے ،عدالت نے یہ موقف قبول کر لیا اور مقدمہ دائر کرنے والے جوڑے کو جرمانے کی سزا سنا دی۔چین میں یو ٹیوب کو دوہزار سات میں چند ماہ کے لئے بند کر دیا گیا،کسی چینی حکومتی اہل کار نے اس بندش کانہ اعتراف کیا ، نہ اس کی تردید کی،مگر عملی طور پر چین میں یو ٹیوب بند ہے۔جرمنی میں ایک فلمی ادارے نے یوٹیوب پر اعتراض کیا کہ وہ اس کے مواد کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔عدالت نے یوٹیوب کو اس مواد کے استعمال سے روک دیا۔انڈو نیشیا نے ہالینڈ کی ایک فلم فتنہ کو حذف کرنے کے لئے یو ٹیوب کو نوٹس جاری کیا، اس کی عدم تعمیل پر ویب سائٹ بلاک کر دی گئی اور ساتھ ہی اس قبیل کی دیگر ویب سائٹس کو بھی بند کردیا گیا جن پر یہ فلم لوڈ کی جا سکتی تھی، بعد میں یہ بندش ختم کر دی گئی۔انڈونیشیا کے کچھ صارفین اب بھی یو ٹیوب نہیں دیکھ سکتے۔لیبیا میں چند مظاہروں کی فلمیں دکھانے پر یو ٹیوب کو بند کر دیا گیا مگر قذافی کی موت کے بعد یہ پابندی اٹھا لی گئی۔ملائیشیا نے بھی حکومت پر تنقید کرنے والی فلموں کی وجہ سے یوٹیوب کو بند کیا، اگرچہ اس کا اعلان سرکاری سطح پر نہیں ہوا لیکن انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اداروں کو کہا گیا کہ وہ اپنے طور پر فلٹر لگا دیں۔مراکش نے دو ہزار سات میں یوٹیوب کو کوئی وجہ بتائے بغیر بند کردیا۔ اندازہ یہ تھا کہ علیحدگی پسندوں کا مواد روکنے کےلئے ایساکیا گیا۔چند ماہ بعد یہ پابندی ختم ہو گئی۔
روس کے دباﺅ پر یوٹیوب نے ایک ایسی فلم حذف کر دی جس سے خدشہ پید اہو گیا تھا کہ جارجیاا اور امریکہ کے مابین تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ماسکو ٹرین دہشت گردی کی فلم کو چار دنوں میں آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھا،یہ فلم روسی حکومت کے مطالبے پر حذف کر دی گئی۔شام نے یوٹیوب کو پچھلے تین سال سے بند کر رکھا ہے۔سوڈان نے دوہزار دس میںیوٹیوب اور اس کی مالک گوگل ویب سائٹ کو صدارتی الیکشن کے بعد بند کر دیا تھا۔خیال یہ ہے کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی فلمیں لوڈ کی گئی تھیں۔تاجکستان نے حال ہی میںنامعلوم وجوہ کی بنا پر یو ٹیوب پر بندش عائد کی۔تھائی لینڈ میں کئی مرتبہ یو ٹیوب کو بند کیا گیا۔حکومت نے گوگل سے مطالبہ کیا کہ جارحانہ مواد کو ہٹایا جائے۔تھائی بادشاہ کے خلاف اہانت آمیز فلم بھی یو ٹیوب کی بندش کا سبب بنی۔ویب سائٹ کی اس یقین دہانی پر، کہ قابل اعتراض موادحذف کر دیا جائے گا، یہ بندش ختم کی گئی۔تیونس بھی وہ ملک ہے جس نے کوئی وجہ بتائے بغیر دو ہزا ر سات میں یوٹیوب کو بند کردیا۔اس ملک میں وکی پیڈیا کو بھی بند کیا گیا۔ ملک میں آزادی اظہار کے نئے قوانین مروج ہونے کے بعد ان ویب سائٹوں کو کھولا گیا۔ترکی نے دو ہزار سات اور گیارہ میں دومرتبہ یوٹیوب کو بند کیا۔پہلی بندش کی وجہ عدلیہ کا حکم تھا کہ اتا ترک کے خلاف اہانت آمیز مواد نا قابل برداشت ہے۔یو ٹیوب کے وکلا نے ترک عدالت میں ٹھوس ثبوت پیش کیا کہ یہ مواد حذف کر دیا گیا ہے تو بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ترک عدالتوںنے کئی مواقع پر یوٹیوب کی بندش کے احکامات جاری کئے لیکن لوگوں کی ویب سائٹ تک رسائی پھر بھی جاری رہی، وزیر اعظم طیب اردوان نے بندش پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ جب میں یو ٹیوب سے لطف اندوز ہو سکتا ہوں ، تو آپ بھی دیکھئے۔ترک صدر عبداللہ گل نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر عدالتی فیصلوں کو ناپسند کیا۔ترکی کے یہ دونوں اصحاب پاکستان میں اسلامی دنیا کے ہیرو کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں۔دو ہزار چھ میں متحدہ عرب امارات نے یو ٹیوب کو چند ماہ کے لئے بند کر دیا۔امریکی محکمہ دفاع نے دو ہزار سات میں بینڈ وڈتھ کی گنجائش نہ ہونے کا بہانہ کر کے یو ٹیوب اور مائی اسپیس کو عارضی طور پر بلاک کر دیا۔ امریکی حکومت ہی نے یوٹیوب سے کہا کہ انوار العولقی کے خطابات کی شر انگیزوڈیو ہٹائیں ۔ اس حکم کی تعمیل کے بعد بندش ختم کی گئی۔
پاکستان میں آزادی اظہار کے چیمپئن یوٹیوب کھولنے پر مصر ہیں ، اس سلسلے میں ایک مقدمہ عدالت کے سامنے ہے اور دوسرے بین الوزارتی کمیٹی کو کچھ اقدامات کرنا ہیں۔انوشہ رحمن وہ شخصیت ہیں جن کی میز پر حضور ﷺ کی گستاخ فلم کے مسئلہ کی فائل پڑی ہے ۔دیکھتے ہیں ، ان کا عشق کن کے ساتھ ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی توجہ کے لئے
شیخو پورہ سے ایک اسپیشل نوجوان کا فون آیا کہ وہ میٹرو بس پر سوار ہونے کے لئے ٹوکن لینا چاہتے تھے مگر موقع پر موجود پولیس اہل کار نے انہیں مجبور کیا کہ وہ قطار میں کھڑے ہوں۔ اس اہل کار نے ان سے بدتمیزی بھی کی اور دھکے بھی دیئے۔دنیا کے ہر معاشرے میں اسپیشل افراد کے ساتھ ترجیحی سلوک ہوتا ہے، وزیراعلی پنجاب اپنے صوبے میں اس کے لئے احکامات جاری کریں۔
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے درخواست
یہی خصوصی نوجوان پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کے لئے کسی شعبے میں گیا تو وہاں بھی اسے ایک لمبی قطار میں لگا دیا گیا۔ نوجوان فون پر آہ وزاری کر رہا تھا کہ اسلام نے تو ہر کسی سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے مگر یہاں معذوروں پر بھی سختی روا رکھی جا رہی ہے۔ براہ کرم وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اس واقعے کا نوٹس لیں۔

source
 

saadkhan416

Politcal Worker (100+ posts)
oye nappu .. do you think we dont love pur Prophet PBUH. we love our Prophet more than anyting else in the world. You tube is more than songs movies , it has alll sort of knowledge which help students in their studies and professionals in their work.. banning somthing is not a solution... dont think like so called mulllas
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
گدھے کا بچہ جتنی بھی مثالیں دے رھا ھے ان ملکوں نے پابندی دو تین ماھ میں اٹھا لی تھی کیونکہ وھ عقلمند تھے۔پاکستان میں ھر انٹر نیٹ سرفر یوٹیوب ویب فری کا استعمال کرکے دیکھ رھا ھے۔انڈین موویز میں تو بتوں کی پوجا کے مناظر دکھا کر اللہ کا شریک ٹھرایا جاتا ھے وھ بھی مٹی کے بتوں کو جو سب سے بڑا گناھ ھے توھین رسالت سے بھی بڑا کسی کو توفیق نھیں ملی کہ انھین بند کرواے۔ایسے ھی جذباتی باتیں کر کے ڈرامہ بازی کرنا اور پھر عاشق رسول کے نعرے لگوانے کا دھندھ بھت پرانا ھے صاحب۔ ابھی بلور نے اسی نعرے کے بل بوتے پر سیٹ جیتی ھے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
It is true that youtube provides a lot of info but many examples quoted in the article show that they removed restriction after youtube removed material that was in question. Why can we all not say the same thing? Why can we not stand behind whoever is responsible and say ask youtube to remove material damaging to out Prophet pbuh and then we will restore the service? Why do have to have youtube at any cost??
 

Back
Top