
افغان صوبے ننگرہار میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کا پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان امن دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد محمد خراسانی اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا اور وہ تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا، خراسانی میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلارہا تھا، مطلوب دہشت گرد پر الزام تھا کہ وہ پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
محمد خراسانی قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے دوران فرار ہوکر افغانستان میں روپوش ہوگیا تھا اور اس کے بعد وہاں ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا، انہوں نے ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نورولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کی منصوبہ بندی بھی کررہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کےدوران بتایا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن جاری ہے، افغان حکومت کی د رخواست پر ٹی ٹی پی سے مذکرات کا آغاز ضرور کیا تھا مگر کچھ چیزیں ہمارے لیے ناقابل برداشت تھیں، تنظیم غیر ریاستی عنصر ہےاور یہ اس وقت اندرونی اختلافات سے دوچار بھی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4kharasani.jpg