انتخابی اصلاحات کا معاملہ، ق لیگ کے اہم رہنما نے حکومتی دعوے کی تردید کردی

kamil11211.jpg


حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر معاملات طے پاجانے کے حوالے سے حکومتی دعوے کی تردید کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ اس معاملے میں فیصلے کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو دیا گیا تھا، میرے علم میں نہیں ہے کہ کوئی میٹنگ ہوئی ہے نہ ہی میرے علم میں ایسا کوئی فیصلہ ہے جس کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو چوہدری پرویز الہی مجھے اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو ضرور آگاہ کریں گے، پوری پارٹی نے چوہدری پرویز الہی کو فیصلے کا اختیار دیتے ہوئے یہ بھی باور کروادیا کہ حکومت کے اتحاد میں رہنا اب ممکن نہیں ہے کیونکہ عوام کی اذیت بڑھتی جارہی ہے اور عوامی مسائل اتنے بڑھ چکے ہیں کہ اب ہم سے عوام کا سامنا کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460274422405865479
کامل علی آغا نے کہا کہ میرے لیے قبل از وقت ہوگا کہ میں تائید کروں کہ حکومت کے ساتھ معاہدے یا مفاہمت کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوگیا ہے، میرے علم میں نہیں ہے تو میں بالکل یہی کہوں گا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ق لیگی رہنما نے کہ فواد چوہدری کے دعوے سے متعلق کہا کہ فواد چوہدری اکثر ایسی باتیں کرتے ہیں پھر خود ہی ان باتوں پر پہرا نہیں دیتے ، مجھے ان کی کسی بات پر یقین نہیں ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ووٹنگ میں شریک ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کامل علی آغا نے کہا کہ گزشہ روز ہونے والے پارٹی اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ یہ حکومت اصل عوامی مسائل کے بجائے دوسرے معاملات پر اپنی صلاحیتیں صرف کررہی ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
چوہدریوں کا حقّہ تازہ کرنے والا یہ مالشی
اپنے مالکوں کے کرتُوت کیا جانے،، چوہدری کی گیڈر بھپکیاں سب کو معلوم ہیں
اپنی تمام تر وضعداری کے باوجود
یہ لوگ کپتان کی حمایت کے بغیر شاید صرف ایک آدھ سیٹ ہی نکال سکیں

کپتان کو چھوڑ کر کیا بھڑوا لیگ سے انتخابی الائنس کریں گے؟؟؟؟
 
Last edited:

Back
Top