انتخابات میں تاخیر ، غیر ملکی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

michalashaa.jpg


پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے غیر ملکی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایاسے انسٹی ٹوبٹ ولسن سنٹرو کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین نے پاکستان میں عام انتخابات میں ممکنہ تاخیر سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت کی 2 بڑی جماعتیں انتخابات میں تاخیر سے یہ موقع حاصل کرنا چاہتی ہیں کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر سے ان جماعتوں کو موقع ملے نا ملے حقیقت میں عوامی غصے میں اضافہ ہوگا اور موجودہ اپوزیشن مزید ابھر کر سامنے آئے گی، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے موجودہ اپوزیشن کریک ڈاؤن کا سامنا کررہی ہے۔

مائیکل کوگل مین نے کہا کہ ایک نگران حکومت کیلئے پاکستان جیسے تقسیم شدہ ماحول میں کام کرنا بھی انتہائی مشکل ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹومٹ آف لٹول ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرننسی نام کے تھنک ٹنکل کے سربراہ احمد بلال محبوب نے بھی انتخابات میں معاشی صورتحال کو بنیاد بنا کر تاخیر کے معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی فیصلے سخت اور غیر مقبول ہوتے ہیں،ایسے فیصلے کرنے کیلئے طویل دورانیے کی حکومتیں چاہیے ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں جو بھی نئی حکومت بنے گی اس کی مدت پانچ سال ہوگی اور وہی حکومت اقتصادی بحالی کے فیصلوں کی مجاز ہوگی، لہذا عام انتخابات کی ایک خاص اہمیت ہے۔
 
Last edited by a moderator:

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
الیکشن نہیں ہوں گے
بوٹ والے جو ابھی تک پیچھے سے احکامات دے رہے ہیں وہ خود سامنے آنے کو تیار ہیں۔ مسئلہ یہ ہے صاحب بہادر چاہتے ہیں کہ بوٹ والے سامنے نا آئین ورنہ صاحب بہادر کو خجل خوار ہونا پڑے گا اصلی صحافیوں کے ھاتھوں
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Military Establishment Election bhi nahi kerana chahti ... Martial Law bhi nahi lagaana chahti

... PDM ke corrupt tolay ko free pass bhi deti hai ... Aur PTI ke leaders, workers Aur supporters ko jailon mein bhi daalti hai.

... Jo 9 May ki Press conference na keray, wo jail mein nazar'band ... Jo 9 May ki Press conference ker lay, wo inn ki aankhon ka taara.

Ye dunya ki waahid Fauj hai jo apne hee mulk mein harr kisam ka kaarobaar kerti hai. Cereal se le ker, saabun banaane se real estate tak, sab kuch kertay hain ye. Pakistani ghareeb se ghareeb hota chala jaata hai, Lekin Inn Ke assets barhte hi chaley jaa rahe hain. Yaqeen nahi aata to Qamar Javed Bajwa Aur Asim Saleem Bajwa ke records kanghaal ker dekhein.
 

Back
Top