امیزون۔ وزیراعظم کی مبارکباد ۔ یہ ہے ہماری اوقات

Status
Not open for further replies.

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
یہاں آپ کے توسط سے انھیں مودبانہ طور یہ پیغام دے رہا ہوں کہ آئندہ یہاں پر اپنے اقوال کو معتبر ہستیوں کے لیئے قابو میں رکھیں۔ نہیں تو جو لنک میں زیر میں دے رہا ہوں ان سے رابطہ کرنے میں ایک لمحے کا بھی تردّد نہیں کرونگا۔ ساری علمیت ڈھیر ہوجائیگی۔

یہ اس ملک کا قانون ہے اور بنیادی انسانیت کا تقاضا بھی کہ کہیں پر اس قسم کی اشتعال انگیز حرکتیں کرنے سے باز رہیں۔
اپنا ارسطو پن اپنی جیب میں رکھیں اور جب کوئی ان کے پاس مانگنے آئے تو دیں۔ نہیں تو اپنے جیسے ہم خیال ارسطووں میں سکون سے خود بھی رہیں اور ہمیں اپنی جہالت میں رہنے دیں، اپنی آزادی کے ساتھ اور ہماری آزادی کی عزّت کرنا سیکھیں نہیں تو اگر ہم کروائیں گے تو شکایت ہوگی۔

وما علینا الا البلاغ

اُف یہ ننھی منی دھمکیاں۔۔ لگتا ہے منا ابھی پنگھوڑے سے ہی نہیں نکلا۔ ? ۔ جاؤ منے ممی کو بھی شکایت لگانا اور پاپا کو بھی۔ اور ہاں اس لنک پر چار پانچ دفعہ میری طرف سے بھی شکایت کرنا۔۔ چلو بھاگو شاباش۔۔ علمی مباحث میں چھوٹے بچوں کا کوئی کام نہیں۔?۔
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
پھر تو میں بھی خوش نصیب ٹہری کہ میرا نام بھی ان میں آتا ہے جن سے آپ عالی جاہ مخاطب ہوتے ہیں ..

آپ کی بات کسی حد تک درست ہے کہ ہم پیدائشی ہی مسلمان ہیں ..اور یہ الله کا کرم ہے ..لیکن ایک بات آپ نے نوٹ کی ہوگی کہ اب کی پڑھی لکھی نسل سوال اٹھاتی ہے اور جواب ڈھونڈتی ہے ..اور نیت میں " کھوٹ " نہ ہو تو جواب مل بھی جاتا ہے..
باقی کیونکہ عوام کو زیادہ تر جاہل ہی رکھا گیا ہے تو وہ نام نہاد مذہبی ٹھیکیداروں کے ہاتھ چڑھ گئی ہے ..میرے نزدیک تمام مدرسوں کو پابند کرنا چاہئے کہ وہ دنیوی تعلیم کے ساتھ فل سکیل پر دنیاوی تعلیم بھی دیں

میں بصد احترام مدرسوں کو پابند کرنے کی تجویز سے اختلاف کرونگا . آخر یونیورسٹیوں نے دنیوی تعلیم دیکر کے کونسا تیر مارلیا کہ اب مدرسوں کو بھی پابند کر لیا جائے . کم از کم مدرسوں میں وہ دہشتگردی تو نہیں جو جدید دنیوی تعلیم کا خاصہ ہے . خدا نہ کرے مدرسوں میں بھی دہشتگردی آگئی تو بہت برا ہوگا

مدرسے جیسے تیسے بھی ہیں کم از کم اسلاف کے اسلام کا کچھ نہ کچھ رمق اب بھی وہاں باقی ہے . دنیوی علم داخل کرنے سے وہ بھی نہیں رہے گی .
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اُف یہ ننھی منی دھمکیاں۔۔ لگتا ہے منا ابھی پنگھوڑے سے ہی نہیں نکلا۔ ? ۔ جاؤ منے ممی کو بھی شکایت لگانا اور پاپا کو بھی۔ اور ہاں اس لنک پر چار پانچ دفعہ میری طرف سے بھی شکایت کرنا۔۔ چلو بھاگو شاباش۔۔ علمی مباحث میں چھوٹے بچوں کا کوئی کام نہیں۔?۔
آئے ہائے، اب کی مار کے دیکھ والا فارمولا ۔۔۔۔۔

چل اب تیرا پکا انتظام کرتے ہیں۔

۔۔۔۔ فکر نہ کر۔
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
میں ہر انسان کی رسپکٹ کرتی ہوں ..انسان کے طور پر ..مجھے کسی کے عقائد یا سوچ سے فرق نہیں پڑتا ..تازیانے بجانے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ..چاہے وہ مجھ سے ڈس ریسپکٹ سے بات کرے ..میرے لئے یہ زیادہ آسان ہے کہ اسے اگنور کروں

بہترین سوچ ہے . میں بھی عمل کرنے کی کوشش کرونگا إن شاء الله
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
یہاں آپ کے توسط سے انھیں مودبانہ طور یہ پیغام دے رہا ہوں کہ آئندہ یہاں پر اپنے اقوال کو معتبر ہستیوں کے لیئے قابو میں رکھیں۔ نہیں تو جو لنک میں زیر میں دے رہا ہوں ان سے رابطہ کرنے میں ایک لمحے کا بھی تردّد نہیں کرونگا۔ ساری علمیت ڈھیر ہوجائیگی۔

یہ اس ملک کا قانون ہے اور بنیادی انسانیت کا تقاضا بھی کہ کہیں پر اس قسم کی اشتعال انگیز حرکتیں کرنے سے باز رہیں۔
اپنا ارسطو پن اپنی جیب میں رکھیں اور جب کوئی ان کے پاس مانگنے آئے تو دیں۔ نہیں تو اپنے جیسے ہم خیال ارسطووں میں سکون سے خود بھی رہیں اور ہمیں اپنی جہالت میں رہنے دیں، اپنی آزادی کے ساتھ اور ہماری آزادی کی عزّت کرنا سیکھیں نہیں تو اگر ہم کروائیں گے تو شکایت ہوگی۔

وما علینا الا البلاغ

پھر وہی ابو کو بلانے والی بات . پتا نہیں کب اس پرائمری اسکول والی مینٹلیٹی سے نکلو گے .

لیکن اصل سوال تو یہ کہ میں نے آخر کب کونسی معتبر ہستی کے خلاف کچھ کہا ہے . میں کسی غیر معتبر ہستی کے خلاف بھی نامناسب بات کہنے کا روادار نہیں تو معتبر ہستی کے خلاف کچھ کہنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا . تم نے اپنی خیالی دنیا میں مجھے زندہ رود سمجھ کر خیالی پلاؤ پکایا اور کھانے بیٹھ گئے . اب پتا چلا کہ بھائی پلاؤ تو ہے ہی نہیں .

لیکن اگر تو آپ کو دین کے علم کو اصل علم کہنے کی تکلیف ہے تو وہ تو میں اب بھی کہونگا جس کو مرضی شکایت لگاؤ
 
London Bridge

Senator (1k+ posts)
آئے ہائے، اب کی مار کے دیکھ والا فارمولا ۔۔۔۔۔

چل اب تیرا پکا انتظام کرتے ہیں۔

۔۔۔۔ فکر نہ کر۔
سہیل بھائی ! آپ نےنہ تو کوہ ندا کی خبر لانے کا کہا
نہ ہی فرہاد کی طرح پہاڑ کی چوٹی کاٹنے کو
اور نہ ہی ہیر کی بھینسیں چرانے کو( معاف کیجئے شاید غلط لکھ گیا -یہ ممکن بھی ہوسکتا ہے) بس یہی دو سوال پوچھے تھے ناں آپ نے
اچھا چلو یہ بتاوٗ کہ حضرت امام حسینؑ کا تو پھر یزید ملعون کے ساتھ جو معاملہ ہوا، کیا وہ جہاد تھا؟ کیونکہ امام حسینؑ تو حاکم وقت نہیں تھے اس وقت۔ ؟
ایک مرتبہ ادھر لکھ دو کہ تم محمدؐ کو اللہ کا آخری اور سچا نبیؐ مانتے ہو۔
کیوں پھر کوئی جواب آیا بہت تلاش کے باوجو مجھے تو کہیں نظر نہیں آتا
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
قائداعظم، اقبال یا کسی بھی دوسرے تیسرے شخص کی یہاں مثال نہیں بنتی، کیونکہ ان میں سے کسی نے بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ان کا خدا کے ساتھ رابطہ ہے یا خدا ان سے باتیں کرتا ہے۔ بات کسی شخصیت کی نہیں بلکہ اس دعوے کی ہے جس کو کسی طرح ویری فائی نہیں کیا جاسکتا۔ اور ایسی صورت میں جبکہ اس جیسے دعوے کرنے والے اور بھی بے شمار لوگ آئے اور آج بھی موجود ہیں۔ آج جبکہ ہم نفسیات کے علم کی بدولت اس بات سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں کہ انسان کا دماغ کس قدر پیچیدہ چیز ہے اور کیسے کیسے مسائل کو جنم دے سکتا ہے، جن کا آج کے دور میں علاج بھی ممکن ہے جبکہ قدیم دور میں لوگ اس سے واقف تک نہ تھے۔ تو آپ کیسے کسی ایک شخص کے دعوے کو درست تسلیم کرسکتی ہیں جبکہ وہ ٹیسٹی فائی ایبل ہی نہ ہو۔۔
Sorry Zinda Rood, there was nothing personal about it. You crossed the red line again in your post, implying that Muhammad (SAW) was God forbid, a psychiatric patient. Without any proof or logic, this is merely in incitement through hate speech. I am sorry that you met your own destiny of choice.

I hope you will learn to have an argument based on mutual respect and off course, with logic and proof (evidence).

Secondly, I hope you will also learn that religion is not a joke for everyone.

Rest in peace. May Allah (SWT) Have mercy on your soul and forgive your sins (Ameen)
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
سہیل بھائی ! آپ نےنہ تو کوہ ندا کی خبر لانے کا کہا
نہ ہی فرہاد کی طرح پہاڑ کی چوٹی کاٹنے کو
اور نہ ہی ہیر کی بھینسیں چرانے کو( معاف کیجئے شاید غلط لکھ گیا -یہ ممکن بھی ہوسکتا ہے) بس یہی دو سوال پوچھے تھے ناں آپ نے
اچھا چلو یہ بتاوٗ کہ حضرت امام حسینؑ کا تو پھر یزید ملعون کے ساتھ جو معاملہ ہوا، کیا وہ جہاد تھا؟ کیونکہ امام حسینؑ تو حاکم وقت نہیں تھے اس وقت۔ ؟
ایک مرتبہ ادھر لکھ دو کہ تم محمدؐ کو اللہ کا آخری اور سچا نبیؐ مانتے ہو۔
کیوں پھر کوئی جواب آیا بہت تلاش کے باوجو مجھے تو کہیں نظر نہیں آتا
بس بھائی ہم بھی یہاں تماشہ اہلِ کرم دیکھ رہے ہیں۔

مجھے خطرہ ہے کہ کہیں یہ بھی تھوڑی دیر بعد اپنے خالق حقیقی (زندہ رود) سے نہ جا ملیں۔

خیر، ہوتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے۔
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
ویسے انٹرنیٹ نے بھی ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کو قلم پکڑا دیا ہے . انہیں یہ بھی نہیں پتا ہر راہ چلتے کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ آپ کے ایمان پر سوال اٹھا کر سرٹیفکیٹ طلب کرے
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن اگر تو آپ کو دین کے علم کو اصل علم کہنے کی تکلیف ہے تو وہ تو میں اب بھی کہونگا جس کو مرضی شکایت لگاؤ
نہیں مجھے اسکی کوئی تکلیف نہیں۔ لگے رہو اور اپنے خالق حقیقی (زندہ رود) کے انجام کو دیکھتے ہوئے اپنی حدود قائم رکھو۔

دیکھو یہ اب سبکو معلوم ہے کہ تم سب باتیں کرو گے لیکن میرے دو سوالوں کا جواب نہیں دوگے۔

خیر، میں یہاں پر واضع کردوں کہ مجھے کسی کے ذاتی اعتقادات سے کوئی مسئلہ نہیں۔ بہت سے غیر مسلم میرے بہت قریبی دوست ہیں۔ مجھے تکفیر کا بھی شوق نہیں کیوں کہ مجھے ہمیشہ اپنی قبر کا اندھیرا ڈرائے رکھتا ہے۔

لیکن میری جبلّت میں کچھ چیزیں ہیں، جن میں سب سے اوّل یہ کہ تحقیر یا تضحیک مذہب کے معاملے میں میں نہ کسی کی کرتا ہوں اور نہ برداشت کرتا ہوں۔ اب کوئی یہ نہ لکھے کہ میں تجھے چپیڑ رسید کرونگا، بلکہ یہ لکھے کہ میں آپ کے رخسارِ مبارک کو اپنے بائیں ہاتھ سے سرخ کردوںگا، تو یہ کوئی ادبی لحاظ سے گفتگو نہ ہوئی، بھلے سے الفاظ کا چناوٗ بہت دیکھ بھال کے کیا گیا ہو، لیکن اگر اس کے پیچھے سوچ تحقیرانہ اور تمسخرانہ ہے، تو اسکو میں اچھی طرح سے جامع عزت میں لانا جانتا ہوں۔

تم نے بھی یہاں مجھے ذاتی زندگی میں ناکام اور ایسا شخص کہا جسے کوئی منہہ بھی نہ لگائے، لیکن میں نے اس ذاتی حملے کا جواب نہیں دیا۔ اس سے سمجھ لو۔

اور اگر سمجھ لو گے تو اپنی اور دوسروں کی زندگی آسان رکھو گے۔

نہیں تو میں یہاں کھڑا ہوں۔ اپنی زندگی کی آخری سانس تک لڑوں گا۔

وما علینا الا لبلاغ ۔
 
Last edited:

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے انٹرنیٹ نے بھی ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کو قلم پکڑا دیا ہے . انہیں یہ بھی نہیں پتا ہر راہ چلتے کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ آپ کے ایمان پر سوال اٹھا کر سرٹیفکیٹ طلب کرے
ہاں بلکل، زندہ رود بھی یہی کرتا تھا کہ چلتے پھرتے لوگوں کے ایمان پر سوال اٹھا کر ان سے سرٹیفیکیٹ طلب کرتا تھا کہ تمھارا دین سچّا ہے یا نہیں۔ بلکل درست بات ہے، پتہ نہیں کہاں کہاں سے خود ساختہ عالِم فاضل اٹھ کر آجاتے ہیں مذہب پر گفتگو کرنے جبکہ بنیادی انسانیت کے رموز سے بھی نا آشنا ہوتے ہیں۔ صاحب آپ کے لیئے مذہب مذاق ہوگا، دوسروں کے لیئے نہیں ہے تو اپنی سوچ دوسروں پر مسلّط کرنے کی وجہ؟ اور جو نہ مانے وہ جاہل۔ حد ہے جہالت کی بھی ویسے۔

میں بلکل تائید کرتا ہوں آپ کے قول کی کہ انٹرنیٹ نے ہر ایرے غیرے تھو خیرے کو قلم پکڑا دیا ہے۔

Logic

Politcal Worker (100+ posts)
نہیں مجھے اسکی کوئی تکلیف نہیں۔ لگے رہو اور اپنے خالق حقیقی (زندہ رود) کے انجام کو دیکھتے ہوئے اپنی حدود قائم رکھو۔

دیکھو یہ اب سبکو معلوم ہے کہ تم سب باتیں کرو گے لیکن میرے دو سوالوں کا جواب نہیں دوگے۔

خیر، میں یہاں پر واضع کردوں کہ مجھے کسی کے ذاتی اعتقادات سے کوئی مسئلہ نہیں۔ بہت سے غیر مسلم میرے بہت قریبی دوست ہیں۔ مجھے تکفیر کا بھی شوق نہیں کیوں کہ مجھے ہمیشہ اپنی قبر کا اندھیرا ڈرائے رکھتا ہے۔

لیکن میری جبلّت میں کچھ چیزیں ہیں، جن میں سب سے اوّل یہ کہ تحقیر یا تضحیک مذہب کے معاملے میں میں نہ کسی کی کرتا ہوں اور نہ برداشت کرتا ہوں۔ اب کوئی یہ نہ لکھے کہ میں تجھے چپیڑ رسید کرونگا، بلکہ یہ لکھے کہ میں آپ کے رخسارِ مبارک کو اپنے بائیں ہاتھ سے سرخ کردوںگا، تو یہ کوئی ادبی لحاظ سے گفتگو نہ ہوئی، بھلے سے الفاظ کا چناوٗ بہت دیکھ بھال کے کیا گیا ہو، لیکن اگر اس کے پیچھے سوچ تحقیرانہ اور تمسخرانہ ہے، تو اسکو میں اچھی طرح سے جامع عزت میں لانا جانتا ہوں۔

تم نے بھی یہاں مجھے ذاتی زندگی میں ناکام اور ایسا شخص کہا جسے کوئی منہہ بھی نہ لگائے، لیکن میں نے اس ذاتی حملے کا جواب نہیں دیا۔ اس سے سمجھ لو۔

اور اگر سمجھ لو گے تو اپنی اور دوسروں کی زندگی آسان رکھو گے۔

نہیں تو میں یہاں کھڑا ہوں۔ اپنی زندگی کی آخری سانس تک لڑوں گا۔

وما علینا الا لبلاغ ۔

تو پھر آپ کو تکلیف ہے کیا . کچھ ہمیں بھی تو پتا چلے. میری ساری میسیجز حاضر ہیں . آخر کس بنیاد پر آپ نے آتے ہی بد زبانی شروع کردی . بغیر کچھ پوچھے ، بغیر تصدیق کئے الزامات لگانے شروع کر دئے . آج تک پتا نہیں چلا کہ آخر مسئلہ ہے کیا . یہ لیں آپ ک چند ابتدائی میسجز بطور مشتے نمونہ از خروارے

مسٹر زندہ رود نے خود یہاں پر ایک شیڈو آئی ڈی بنا رکھی ہے شائد۔ اتنا جاہل لاجک تو کوئی ملّا بھی نہیں دیتا

اوئے یہ لاجک نام کا بھوت دراصل زندہ رود خود ہی ہے۔ دوسری آئی ڈی بنا کر تماشے لگا رہا ہے، وہ بھی گاوٗں کے کسی بھانڈ کی طرح،

صاحب بات یہ ہے کہ اپنے پر تعفّن بیانیئے اور پراگندہ استدلال کی وجہ سے آپ چھبیس میل دور سے پہچانے جاسکتے ہیں، چاہے نئی آئی ڈی نوری نتھ کے نام سے ہی کیوں نہ بنالیں۔

پورے فورم کو معلوم ہے کہ میں اتنی عزت اور احترام کے ساتھ آج سے پہلے کبھی کسی سے پیش نہیں آیا۔ پھر بھی گلہ کر رہے ہو، ابھی فورم پر جمعہ جمعہ آٹھ دن تو ہوئے نہیں تمھیں، ابھی سے بخیاں ادھڑوا بیٹھے؟

ابھی تو یہاں بڑے بڑوں کے ہاتھ چڑھوگے، میرے بھی استاد ہیں یہاں۔۔۔۔ ابھی کانسٹیبل بھائی، رانا جی یا ریذیڈنٹ ایول کو آواز

اس سب کے بعد آپ پوچھتے ہیں کہ درود شریف سناؤ . یہ بھی کوئی طریقہ ہے بات کرنے کا
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
ہاں بلکل، زندہ رود بھی یہی کرتا تھا کہ چلتے پھرتے لوگوں کے ایمان پر سوال اٹھا کر ان سے سرٹیفیکیٹ طلب کرتا تھا کہ تمھارا دین سچّا ہے یا نہیں۔ بلکل درست بات ہے، پتہ نہیں کہاں کہاں سے خود ساختہ عالِم فاضل اٹھ کر آجاتے ہیں مذہب پر گفتگو کرنے جبکہ بنیادی انسانیت کے رموز سے بھی نا آشنا ہوتے ہیں۔ صاحب آپ کے لیئے مذہب مذاق ہوگا، دوسروں کے لیئے نہیں ہے تو اپنی سوچ دوسروں پر مسلّط کرنے کی وجہ؟ اور جو نہ مانے وہ جاہل۔ حد ہے جہالت کی بھی ویسے۔

میں بلکل تائید کرتا ہوں آپ کے قول کی کہ انٹرنیٹ نے ہر ایرے غیرے تھو خیرے کو قلم پکڑا دیا ہے۔

وہ تو زندہ رود سے جا کر پوچھو ناں . اس کا میں تو ذمّہ دار نہیں ہوں . زندہ رود نے جو بقول آپ کے آپ کے ساتھ کیا ہے ، اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ بھی لوگوں سے آتے ہی بدزبانی کرکے سرٹیفکیٹ طلب کریں . تمیز اور اخلاق نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

تو پھر آپ کو تکلیف ہے کیا . کچھ ہمیں بھی تو پتا چلے. میری ساری میسیجز حاضر ہیں . آخر کس بنیاد پر آپ نے آتے ہی بد زبانی شروع کردی . بغیر کچھ پوچھے ، بغیر تصدیق کئے الزامات لگانے شروع کر دئے . آج تک پتا نہیں چلا کہ آخر مسئلہ ہے کیا . یہ لیں آپ ک چند ابتدائی میسجز بطور مشتے نمونہ از خروارے

اس سب کے بعد آپ پوچھتے ہیں کہ درود شریف سناؤ . یہ بھی کوئی طریقہ ہے بات کرنے کا

وہ تو زندہ رود سے جا کر پوچھو ناں . اس کا میں تو ذمّہ دار نہیں ہوں . زندہ رود نے جو بقول آپ کے آپ کے ساتھ کیا ہے ، اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ بھی لوگوں سے آتے ہی بدزبانی کرکے سرٹیفکیٹ طلب کریں . تمیز اور اخلاق نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے
دیکھو یار، فضول چخ پخ کی مجھے عادت نہیں، لہٰذا تمھیں ساری بات کا خلاصہ کر دیتا ہوں۔

نادان نے تمھیں بڑا ٹھیک جواب دیا تھا کہ یہ ایک پبلک فورم ہے، یہاں کوئی عزّت پلیٹ میں رکھ کر آپکو نہیں دے گا، خود ارن کرنی پڑتی ہے۔

لہٰذا جب تم نے مجھے چیلنج دیا تو میں نے تمھیں پورا موقع دیا کہ کہ کوئی کنفیوژن ہو بھی رہی ہے تو رفع کرلو، میں نے تمھیں معذرت کی بھی آفر کی تھی۔ تم نے خود اپنے انجام کا فیصلہ کیا۔

اب میری آخری بات سن لو، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم کس دین سے یا کس مسلک سے ہویا کون ہو

بس مودبانہ طور دست بستہ گزارش ہے کہ دین کے معاملات میں یہاں کوئی غیر سنجیدہ قسم کی حرکت نہ کرنا۔

میں مشکور رہوں گا۔ اور آئندہ تمھیں تنگ بھی نہیں کرونگا۔
 
تین دن سے چخ پخ ہی تو کر رہے ہو اور وہ بھی بلا کسی وجہ کے

اگر دینی علم کو دنیوی علم سے بہتر کہنے پر تکلیف ہوتی ہے تو کسی سیکولوجیسٹ کو کونسلٹ کرو خوامخواہ یہاں بدتمیزی کا کوئی فائدہ نہیں

اس لئے میری بھی مودبانہ گزارش ہے کہ براہ مہربانی آئندہ کے لئے تمیز سے بات کرو
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

میں بصد احترام مدرسوں کو پابند کرنے کی تجویز سے اختلاف کرونگا . آخر یونیورسٹیوں نے دنیوی تعلیم دیکر کے کونسا تیر مارلیا کہ اب مدرسوں کو بھی پابند کر لیا جائے . کم از کم مدرسوں میں وہ دہشتگردی تو نہیں جو جدید دنیوی تعلیم کا خاصہ ہے . خدا نہ کرے مدرسوں میں بھی دہشتگردی آگئی تو بہت برا ہوگا

مدرسے جیسے تیسے بھی ہیں کم از کم اسلاف کے اسلام کا کچھ نہ کچھ رمق اب بھی وہاں باقی ہے . دنیوی علم داخل کرنے سے وہ بھی نہیں رہے گی .

دنیاوی تعلیم میں دہشت گردی ؟
یہ انوکھی بات سن رہی ہوں
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بات یہ کہ یا تو میں انکو ابلاغ دینے خود پہنچا ہوں اور جواب میں یہ میرا تمسخر اڑائیں۔ تو مجھے ہی حوصلہ رکھنا پڑے گا۔
لیکن جب میں ان کو تنگ نہیں کرتا تو یہ میرے سامنے ایسی حرکتیں کیوں کریں؟ سوال تو ان کی انسانی اقدار کا بھی سامنے ہے، پھر حوصلہ ان کو رکھنا چاہیئے۔

علمی بحث کسی کو جاہل کہنے سے نہیں ہوتی۔ علمی بحث پر دعوت کے لیئے پہلے آپکو اپنا رویّہ ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔ اور علمی بحث کے لیئے تو کبھی کسی کو نہیں روکا گیا۔ جتنے مرضی استدلال کے ساتھ آجائیں۔ جواب بھی استدلالی ملے گا۔

لیکن جب آپ فضول میں دوسروں کا انڈاکٹرینیشن کا شکار کہیں گے تو دوسرے جواباً آپکو بغلول کہہ دیں تو اسمیں برا ماننے کی کیا بات ہے؟ آپ کی اپنی جہالت آپ کے اپنے منہہ پر ماری جارہی ہے اور کیا؟ حوصلہ رکھیں۔ یا خود صرف جتنی بات ہو اس پر با ادب طریقے سے گفتگو کریں۔

اسلام کہیں یہ نہیں کہتا کہ تمھارے اوپر کوئی حملہ کرے تو اسکو ست بسم اللہ جی آیاں نوں کہو۔

یہ اپنے علاقے میں رہتے ہوئے جو مرضی اپنے ہم خیالوں کے مابین کہتے رہیں۔ یہاں جب انکو معلوم ہے کہ ہونا کیا ہے تو یہ کونسے چسکے لگانے یہاں وارد ہوتے ہیں؟
میرا بھی یہی مطلب تھا کہ جب کوئی اپنے کلام میں ترشی یا درشتگی دکھاتے ہوئے آپکو نہ جانتے ہوئے بھی جاہل اور کم عقل اور پتہ نہیں کیا کیا کہے تو آپ چپ ہوجائیں، جیسا کہ میں نے اکثر ان کے اسطرح کے ذاتی حملوں پر کیا، لیکن میرے ذاتی خیال کے مطابق جب یہ مسخرانہ پن پر اتر کر آپ کی مقدّس ہستیوں پر اور تعلیمات پر بے پر کی ہانکنے پر آجائیں، تو انھیں ان کی اوقات یاد کروانا ضروری ہوتا ہے۔ جو انھیں اب سے کروائی جائے گی۔

یہ تو انسانیت کا اصول نہیں کہ جب کوئی مسلمان ان کے گھر میں گھس کر انھیں مسلمان ہونے کو نہیں کہہ رہا، یا ان پر لعن طعن نہیں کر رہا تو یہ کس کھڈ سے اٹھ کر منہہ اٹ کر یہاں کا رُخ کرتے ہیں؟

بات سمجھنے کی یہ ہے کہ یہ پبلک فورم ہے ...اوپن فار آل ...
ہم جس دنیا میں رہتے ہیں .ذرا اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں ..کیا سب ٹھیک ہو رہا ہے ....میں نام نہیں لوں گی ..پاکستان کے کافی مشہور مولانا صاحب جس طرح دین کی خدمت کر رہے ہیں ..مجھے اس پر شدید اعتراض ہے ..بہت سوں کو نہیں ہے ..بلکہ اکثر کو نہیں ہے ..میں دین کو جھوٹی کہانیوں کے ذریعے پھیلانے کی سخت مخالف ہوں ..غلط حدیثوں اور جھوٹے قصوں سے آپ کوئی دین کی خدمت نہیں کر رہے ہوتے ..جھوٹ کی دین میں ویسے ہی گنجائش نہیں .کجا کے آپ تبلیغ کے لئے اس کا سہارا لیں .
لیکن کیا میں جا کر ان کی زبان بندی کروں ؟ یا برا بھلا کہوں ؟
نہ یہ میرا کام نہیں ..مجھے نہیں پسند تو میں ان کو نہیں سنتی ..
ہم کسی سے زور زبردستی اپنی قابل احترام ہستیوں کا احترام کرانے پر مجبور نہیں کر سکتے..جو انہیں مانتا ہی نہ ہو تو میں آپ کیا کر سکتے ہیں ..
سچے عاشق رسول ہیں تو وہ ہی کیجئے ..جو ان کا اسوہ حسنہ تھا
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
دنیاوی تعلیم میں دہشت گردی ؟
یہ انوکھی بات سن رہی ہوں

یہی تو سارا مسئلہ ہے کہ مدرسوں کے خلاف بلا جواز اتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ اب لوگ بھی اس کو سچ سمجھنے لگے ہیں . حالانکہ اگر سٹیٹسٹکس کو دیکھا جاۓ تو دہشتگردوں میں سے بہت ہی کم ایسے ہیں جہنوں نے مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ہے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے . آپ ذرا مجھے دس بندے گنا دیں جنہوں نے مدرسے سے تعلیم حاصل کی ہو اور دہشتگردی میں ملوث ہوئے ہوں . مدارس کے ہیڈز کب سے کہ رہے ہیں کہ ہمیں کوئی تو نام دیا جاۓ کہ کس مدرسے کا طالب علم دہشت گردی میں ملوث ہے . آج تک میری نظر سے نہیں گزرا کہ کسی نے کوئی نام دیا ہو. یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کے البتہ بہت سارے نام ہیں . بلکہ تقریبا تمام دہشتگرد یا تو یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں یا سرکاری اسکول کے یا پھر وہ جنہوں نے کوئی تعلیم سرے سے حاصل ہی نہیں کی.

صرف پاکستان کی سطح پر ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی سٹاٹیسٹیکل اسٹڈیز میں یہی سامنے آیا ہے کہ دہشتگرد عموما ماڈرن اداروں کے تعلیم یافتہ ہوتے ہیں . مشرف پر حملہ ہو یا پھر نائن الیون آپ کو یہی لوگ نظر آئنگے . مدرسوں پر الزام تو صرف اصل حقیقت یعنی ماڈرن ایجوکیشن کی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے . اب مدرسوں والوں کے پاس کوئی پلیٹ فارم تو ہے نہیں جہاں پر وہ وضاحت دے سکیں تو نتیجہ صاف ظاہر ہے کہ

خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
 
لیکن اس سب کے باوجود میں یہ ہی کہوں گی کہ مدرسوں میں بارہ جماعت تک دنیاوی تعلیم بھی دی جائے
 
Status
Not open for further replies.