امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈ نے ہر ریکارڈ توڑ ڈالا، 10کروڑ سے زائد ٹوئٹس

imp-govt-shehbaz-zardri-twitter.jpg


تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت ختم ہوئی تو مبینہ غیر ملکی سازش کے خلاف "امپورٹڈ حکومت نامنظور" کا ہیش ٹیگ شروع ہوا جس نے تاریخ رقم کردی ہے۔

یہ ہیش ٹیگ پاکستان میں مسلسل نویں روز بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ سوشل میڈیا کے ٹرینڈز کا تجزیہ کرنے والے ایک معروف پلیٹ فارم ٹوئٹ بائنڈر کے مطابق اس ٹرینڈ کے ساتھ 10 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ٹوئٹ ہو چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1518703397020577793
ٹوئٹ بائنڈر سوشل میڈیا ٹرینڈز کے اعدادوشمار پر نظر رکھنے والا ایک مستند پلیٹ فارم ہے جس نے اپنے گلوبل آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں بتایا کہ "امپورٹڈ حکومت نامنظور" کے ٹرینڈ کے ساتھ 10 کروڑ 64 لاکھ 33ہزار سے زائد ٹوئٹ کیے جا چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1518748721164570627
صارفین اس ہیش ٹیگ پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ہیش ٹیگ میں حصہ لینے والوں کو سلام پیش کیا اور انہیں اپنا "کی بورڈ واریئر" قرار دیا ہے۔

اس ٹرینڈ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ 9 روز گزرنے کے بعد بھی اس ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ غیر ملکی طاقت کی طرف سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔
 

Back
Top