
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اقتدار سے ہٹنے سے پہلے آخری خطاب میں کہا کہ نہ وہ نہ ہی عوام امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کریں، عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹرینڈ چلا، جس پر عوام نے تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کے اقتدار سے ہٹائے جانے کی شدید مذمت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
امپورٹڈ حکومت نامنظور کے اس ٹرینڈ میں اہم شخصیات نے بھی اپنا حصہ ڈالا، معروف اینکر اور صحافی عمران ریاض خان جنہیں سما نیوز سے آف ایئر کردیا گیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت امپورٹڈحکومتنامنظور کاٹرینڈ 17 ممالک میں ٹاپ پر ہے، عوام کسی بھی صورت اس حکومت کو قبول کرنے کو تیار نہیں، یہ ٹرینڈ دراصل عوام کے جذبات ہیں۔
عمران ریاض خان نے کہا کہ یہ ٹرینڈ قابو ہی نہیں آرہا، چھ ملین تک جاچکا ہے، ورلڈ ریکارڈ بنا رہاہے، سترہ ملکوں میں یہ ٹرینڈ چلنے کے باجود چھاپے صرف پاکستان میں مارے جارہے ہیں،اس آڑ میں کہ فوج کی تضحیک ہورہی ہے، جو سیاسی مخالفین ہیں ان کو دبانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1514470529813655553
دوسری جانب ملیحہ ہاشمی نے بھی امپورٹڈ حکومت نا منظور کی اہمیت بتادی، ٹویٹ کیا کہ امپورٹڈحکومتنامنظور دنیا کے 20 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے،لہٰذا عمران خان مخالفین نے اس سے ملتے جلتے ٹرینڈز چلا دیے تاکہ لوگ غلطی سے انہیں استعمال کریں اور اصل ٹرینڈ نیچے آ جائیں۔
ملیحہ ہاشمی نے مزید لکھا کہ امپورٹڈحکومتنامنظور اپنے فون میں محفوظ کر لیں اور وہیں سے کاپی کر کے ٹوئٹس میں استعمال کریں
https://twitter.com/x/status/1514249827864879104
امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ چوتھے روز بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، ساٹھ لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکے ہیں،یہ ٹرینڈ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے روز سے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، اس ٹرینڈ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ قرار دیا جارہاہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے حساس اداروں اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر 4 ہزار ٹرینڈ سیٹر اور یوزر اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dunya-main-maqbool.jpg