چھومنتر
Minister (2k+ posts)

نومنتخب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے اپنے پروگرام میں مدعو کیا تاہم انہوں نے غریدہ کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا جس کی تصدیق خود اینکر نے کی اور کہا کہ وہ پروگرام میں شرکت سے بھاگ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج ھمارے پروگرام سے
بھاگ گئے، ھم نے آرٹیکل 63 اے پر سوال کرنے تھے اور یہ کہ کیا آپ حقیقی اپوزیشن لیڈر ہوں گے یا فرینڈلی؟
https://twitter.com/x/status/1528793333031632896
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سوال کرنا چاہتی تھیں کہ کیا انہیں عمران خان کو گالیاں دینے پر اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔ راجہ ریاض صاحب بھاگ گئے، راجہ صاحب! میڈیا کے سوالات کا سامنا نہیں کر سکتے تو عوام کا کیسے کرینگے؟
یاد رہے کہ اس سے قبل راجا ریاض نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شرکت کی جہاں میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ آپ نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا اور اب آپ نے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے تو آپ کوقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن نہیں لڑنا چاہیے تھا؟
راجا ریاض نے حامد میر کے سوال کے جواب میں کہا کہ جب اگلا الیکشن آئے گا تو ہم ضروری پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، ابھی تک تو ہم "حکومت اپوزیشن" میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
ان کے اس جواب پر مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے کہا کہ راجا صاحب یہ حکومت اپوزیشن کیا ہوتا ہے؟ اگر آپ میں ہمت ہے تو استعفیٰ دیں اور پی ڈی ایم کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں، آپ کی ضمانت ضبط ہوگی۔
Last edited by a moderator: