امریکی صلیبی جنگ اور مسلمان سپاہی

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

031.jpg


[h=2]امریکی فوج کے سربراہ کا بیان امریکی صلیبی جنگ اور اس کے مسلمان سپاہی[/h]


امریکی افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل مارٹن
ڈیمپسی نے 19 جولائی کو سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کو تحریری بیان میں بتایا کہ القاعدہ کی شکست کے لیے افواجِ پاکستان کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امورِ سلامتی میں ماضی کے مقابلے میں پاکستان کا تعاون محدود رہا جسے اس نے عملیت پسندی کے تقاضوں پر محمول کیا، تاہم 2009ء کے بعد امریکہ اور پاکستان کی کارروائیاں مشترکہ اہداف پر مرکوز ہوگئیں، اور اس ضمن میں انھوں نے اپنی اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقاتوں کا خاص کر ذکر کیا جس کے باعث دونوں ریاستوں کی افواج میں نچلی سطح پر روابط قائم ہوئے۔

جنرل ڈیمپسی نے پاکستان کی افواج سے نچلی سطح پر تعاون پر زور دیا تو میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ کیا اعلیٰ سطح پر یعنی طرفین کی عسکری قیادتوں کے مابین نچلی سطح کے مقابلے میں کم تعاون یا باہمی اعتماد کا فقدان ہے؟ آخر امریکی جنرل کی پاکستان کی افواج کی نچلی سطح سے کیا مراد ہے؟ نچلی سطح پر تو سپاہی، لانس نائیک، حوالدار، لیفٹیننٹ، کپتان اور میجر وغیرہ شمار ہوتے ہیں جو اعلیٰ افسران کے حکم کے بغیر کوئی فیصلہ کن اقدام نہیں کر سکتے۔ اگر جنرل مارٹن ڈیمپسی کی بات مان لی جائے تو کیا یہ باعث ِتشویش نہیں ہے کہ ایک غیرملکی طاقت کسی ملک کی فوج کے اعلیٰ سطح کے افسران پر ان کے ماتحتوں کو ترجیح دیتی ہے؟ باب وڈورڈ (Bob Wood ward) نے اپنی کتاب Obamas Wars میں صاف لکھا کہ اس نے امریکی اہلکار کو یہ کہتے سنا کہ امریکہ نے پاکستان کے بعض حکام کو خرید لیا ہے۔ لیکن ڈیمپسی کا یہ کہنا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے اکثر و بیشتر ملاقات کرتے رہے ہیں، ظاہر کرتا ہے کہ وہ ان کو شیشے میں نہیں اتار سکے، لہٰذا مایوس ہوکر انہوں نے نچلی سطح پر پاکستانی اہلکاروں سے روابط استوار کرلیے۔

جنرل کیانی کے بارے میں یہ خبر شائع ہوچکی ہے کہ انھوں نے نام نہاد انسداد دہشت گردی کی جنگ کے بارے میں اپنی تحریر کردہ رپورٹ/ تجزیہ میں امریکہ پر پاکستان کے جوہری اسلحہ خانے کو ختم کرنے اور اسے قربانی کا بکرا بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔


امریکی جنرل پاکستان اور امریکہ کے مابین نچلی سطح پر تعاون کے فوائد گنواتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کے باعث پاکستانی اور امریکی افواج نے مشترکہ ہدف پر اپنی توجہ مرکوز کردی۔ اس نے یہ تاثر بھی دیا کہ گویا امریکہ کی ایما یا دبائو اور امداد پر افواج پاکستان نے سوات، شمالی اور جنوبی وزیرستان، باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیاں کیں۔

اس نے پاکستان کو اتحادی فنڈ سے دی جانے والی رقوم کا بھی ذکر کیا (ڈان 20 جولائی 2013ئ)۔ اسی طرح ڈیمپسی نے عسکریت پسندوں کے خلاف سرحدپار امریکی اور پاکستانی افواج کی کارروائی کا بھی ذکر کیا ہے۔

سمجھ میں نہیں آیا کہ جب امریکہ پاکستان میں اپنے اہداف کا خود تعین کرتا ہے تو اس کی حلیف پاکستان کی فوج بھی کارروائی کرتی ہے جس کے عوض اسے امریکہ اتحادی فنڈ سے رقم فراہم کرتا ہے تو اسے ہم اپنی جنگ کیسے کہہ سکتے ہیں؟

اپنی جنگ تو اپنے وسائل، اپنی طاقت اور اپنے وطن کے مفاد میں لڑی جاتی ہے نہ کہ کسی غیر ملکی کے کہنے پر۔

حقائق یہ بتاتے ہیں کہ قبائلی علاقوں کی پولیٹیکل ایجنسیوں کے اہلکار یا ان کے کرائے کے مخبر وزیرستان میں امریکی افواج کے انعام کے لالچ میں عسکریت پسندوں کی نشاندہی کرکے ڈرون حملے کراتے ہیں۔ ایبٹ آباد کمیشن نے بھی یہ سوال اٹھایا ہے کہ آیا 2 مئی کو بلال ٹائون میں واقع اسامہ بن لادن کی مبینہ رہائش گاہ پر امریکی فضائی حملے کے بارے میں فضائیہ کے سربراہ کو اطلاع کیوں نہیں دی گئی جبکہ ملک کے طول و عرض میں امریکی سی آئی اے نے اپنا جال بچھا رکھا ہے۔

کمیشن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ امریکی حملے سے ایک دن قبل امریکی سفارت خانے سے بڑی بڑی گاڑیاں ایبٹ آباد کی جانب رواں دواں تھیں لیکن کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا، نیز یہ کہ حسین حقانی نے 2 مئی کی واردات سے قبل کھیپ کی کھیپ امریکیوں کو پاکستان کے ویزے دیے تھے جب کہ ان کی چھان بین آئی ایس آئی سے نہیں کرائی گئی کیونکہ وفاقی حکومت نے یہ اختیار مذکورہ ایجنسی سے واپس لے لیا تھا۔ اسلام آباد میں امریکی چانسری کی تعمیر کو بھی کمیشن نے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، اسی طرح کراچی میں 26 ایکڑ پر امریکی قونصل خانہ بنایا جارہا ہے جس کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔ آئے دن لاہور اور اسلام آباد میں جعلی نمبر پلیٹوں اور رنگیں شیشوں والی گاڑیاں امریکی قونصل خانوںسے آتی ہیں جن میں سوار مسلح امریکی ایجنٹ شہر میں واردات کرتے رہتے ہیں۔

کیا وجہ ہے کہ کراچی میں خود کار اسلحے کی ترسیل نہیں روکی جاتی؟ یہ اسلحے نہ تو فاٹا سے آتے ہیں نہ پاٹا سے۔ انہیں پاکستان سے افغانستان جانے والے امریکی کنٹینر لاتے ہیں۔
سچ تو یہ ہے کہ منشیات اور اسلحہ کی طرح انسداد دہشت گردی ایک مستقل کاروبار بن گیا ہے۔اس میں لڑنے والوں کو امریکہ کی اتحادی امدادی رقم (Coalition Support Fund) کی مد میں سے اجرت یا دیہاڑی دی جاتی ہے اور بلیک واٹر کے گماشتوں کو پاکستان میں لسانی، فرقہ وارانہ فسادات کرانے اور ہدفی قتل جاری رکھنے کے لیے بم، 9MM Gun، AK47 رائفل، اس کے میگزین، کارخانوں میں آتش زنی کے لیے آتش گیر مواد تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اگر پاکستان میں جاری دہشت گردی مذہبی انتہا پسندی اور تعصب کی وجہ سے ہو رہی ہے تو طالبان کا تختہ الٹنے کے لیے افغانستان پر امریکی حملے میں مشرف جنتا کی معاونت سے قبل یہ کیوں نہیں تھی؟

کیونکہ پاکستان تو مذہب کے نام پر بنا تھا اوراس کا دستور ہمیشہ سے اسلامی رہا ہے، اس لیے اگر موجودہ دہشت گردی کے عوامل مذہبی تھے تو 11 ستمبر 2001ء سے پہلے یہ دہشت گردی کیوں نہیں برپا ہوئی؟

جو لوگ امریکہ کی جنگ کو اپنی جنگ کہتے ہیں انہی کے پیشرو نوآبادیاتی دور میں خلافت ِعثمانیہ کے خلاف برطانیہ کی جنگ کو بھی اپنی جنگ کہتے تھے اور تحریکِ خلافت کے رہنمائوں مولانا محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی، مولانا حسرت موہانی، مولانا ظفر علی خان کے منع کرنے کے باوجود انگریز کی فوج میں بھرتی ہو کر خلافتِ عثمانیہ پر حملے کرکے مسلمانوں کا قتل عام کرتے رہے اور اس کے صلے میں ان کو اعلیٰ عہدے، سرکاری مراعات اور اعزازات ملے۔ اسی طرح آج امریکہ کی جنگ کو جو صلیبی جنگ ہے، اپنی جنگ کہہ کر لوگ مراعات، انعامات اور اعلیٰ عہدے حاصل کررہے ہیں۔

امریکہ نے جس ڈھٹائی سے بعض اخبارات، ٹیلی ویژن چینلوں اور صحافیوں کو نقد و جنس کی صورت میں ادائیگی کی ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے مفاد کی خاطرکس حد تک جاسکتا ہے۔ ایبٹ آباد کمیشن نے تو یہاں تک لکھ دیا ہے کہ بعض عناصر کو رقم، شراب اور عورتیں مہیا کی جاتی رہی ہیں۔ یہ لوگ اگر اس جنگ کو اپنی جنگ نہ کہیں تو ان کا من و سلویٰ بند ہو جائے گا۔

ایبٹ آباد کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو سرکاری طور پر شائع کردیا جانا چاہیے، اور جہاں تک ممکن ہو اس کی سفارشات پر عملدرآمد شروع ہوجانا چاہیے۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ڈرون حملوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت اور ایبٹ آباد کمیشن کی سفارشات کا فوری نفاذ کردے، ورنہ اس کی ساکھ بھی زرداری، گیلانی، اشرف حکمران ٹولے کی سی ہوجائے گی۔

اگر انتظامیہ یا جو محکمہ بھی ان سفارشات پر عملدرآمد میں لیت و لعل کرتا ہے اسے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جانا چاہیے۔ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ اندرون ملک غیر ملکی ایجنٹوں کو نکال باہر کیا جائے، کیونکہ وہ ریاست کے لیے مہیب خطرہ ہیں۔ ظاہر ہے جو انہیں تحفظ دے گا اُس کی حب الوطنی مشتبہ ہوجائے گی۔ قائداعظم آزاد مسلم ریاست کے قیام کے خواہاں تھے، نہ کہ اسے استعمار کا اڈہ بنانا چاہتے تھے۔ پاکستان کے عوام یہ سمجھ لیں کہ پاکستان کی جدوجہدِ آزادی میں ان کو کیا کردار ادا کرنا ہے۔
پروفیسر شمیم اختر


http://fridayspecial.com.pk/18917


 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک ہی سوچ کی بار بار تشہیر
بس کر یار تیرے مہربانی
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
ایک ہی سوچ کی بار بار تشہیر
بس کر یار تیرے مہربانی

لگتا ہے بلڈ پریشر تیز ہو رہا ہے تمہارا ............یار ڈاکٹر بھی ہوں بلڈ پریشر چیک کروں تمہارا اگر برا نہ لگے ؟

 

Quicqsolution

Senator (1k+ posts)
لگتا ہے بلڈ پریشر تیز ہو رہا ہے تمہارا ............یار ڈاکٹر بھی ہوں بلڈ پریشر چیک کروں تمہارا اگر برا نہ لگے ؟


گجر جی۔ آپ اپنا جدی پشتی کام بھنیسوں کا گوبر وغیرہ سنبھالوں یہ انٹرینٹ فورم آپ کی بس کی بات نہیں۔
اور اپنا معائنہ کسی اچھے سے ماہرِ حیوانات سے کروں
۔
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

گجر جی۔ آپ اپنا جدی پشتی کام بھنیسوں کا گوبر وغیرہ سنبھالوں یہ انٹرینٹ فورم آپ کی بس کی بات نہیں۔
اور اپنا معائنہ کسی اچھے سے ماہرِ حیوانات سے کروں
۔

اچھا تم بھی اس کے کچھ لگتے ہو .......پتا نہیں تھا پیارے بھائی ...............اپنا بتا دیا ہے کون ہو......ویسے اک دفعہ کالم پڑھ لے یا اس نال وی اختلاف ہے
 
Last edited:

Quicqsolution

Senator (1k+ posts)

اچھا تم بھی
اس کے کچھ لگتے ہو .......پتا نہیں تھا پیارے بھائی ...............اپنا بتا دیا ہے کون ہو ......ویسے

اس کہ نہیں ان کہ ۔
تمیز و احترام تو آپکا مال مویشیوں کہ ساتھ چرنے گیا ہے۔
بڑے بڑے ارٹیکل لکھنے سے بہتر ہے پہلے تمیز سیکھو۔
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

اس کہ نہیں ان کہ ۔
تمیز و احترام تو آپکا مال مویشیوں کہ ساتھ چرنے گیا ہے۔
بڑے بڑے ارٹیکل لکھنے سے بہتر ہے پہلے تمیز سیکھو۔

اب تم بھی سب کو تمیز سکھائو گے ..........جب انسان تمیز سے بات کرے تو اس کو ایسا جواب نہیں ملتا
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

لگتا ہے بلڈ پریشر تیز ہو رہا ہے تمہارا ............یار ڈاکٹر بھی ہوں بلڈ پریشر چیک کروں تمہارا اگر برا نہ لگے ؟


نہی یار ، جھوٹ نہی بولتے ، ابھی رمضان بھی ہے
آج کل پاکستانی ڈاکٹری کا میار اتنا گر گیا ہے کیا ؟؟
کچھ لوگ تو مودودی پر ریسرچ کر کے ہی ڈاکٹر بن گے ہیں ، کہیں وہ تو نہی ؟؟؟

لگتا ہے جلد ہی الطاف بھای پر بھی ڈاکٹری کی ڈگری بانٹی جاۓ گی اگرہماری یونیورسٹیوں میں جماعت اور ایم قیو ایم کا قبضہ رہا
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

اس کہ نہیں ان کہ ۔
تمیز و احترام تو آپکا مال مویشیوں کہ ساتھ چرنے گیا ہے۔
بڑے بڑے ارٹیکل لکھنے سے بہتر ہے پہلے تمیز سیکھو۔

چل جان دے یار
اس کو صرف لیاقت بلوچ کا ہی صرف پتہ ہے

یہ ہے ہمارا یار ویسے ، منصورے کی امریکی روٹی کا اثر ہے بس
 

Quicqsolution

Senator (1k+ posts)

اب تم بھی سب کو تمیز سکھائو گے ..........جب انسان تمیز سے بات کرے تو اس کو ایسا جواب نہیں ملتا
کسی کو پتھر مارو تو کبھی بھی پھول کی توقوں مت رکھوں ۔
آپ نے پہلےتمیز کہ دائرے سے چھلانگ لگا کر اپنے آپ کو تیس مار خان ظاہر کرنے کہ ناکام کوشش کی ۔
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
چل جان دے یار
اس کو صرف لیاقت بلوچ کا ہی صرف پتہ ہے

یہ ہے ہمارا یار ویسے ، منصورے کی امریکی روٹی کا اثر ہے بس

اسلامی علاج یہ ہے کہ غصہ آئی تو پانی پی لو ....................فی الحال یہ کافی سمجو---دیگر بیماریوں کے لئے ٹیسٹ کرنے پڑے گے کیوں کے وہ کرونک ہیں .......................

 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

تھوڑی سی یاد دہانی ادھر بھی کرا دیں

http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?201360-خارجیوں-کی-علامات

یہ آپ کریں ، آپ کو ان سے بہت ہمدردی ہے تو وانا جاتے ، ٹورنٹو کیوں آے
ہمیں تو آپ لبرل فاششتوں میں گنتے ہیں

میں ان طالبانوں کو مسلمان نہی گردانتا ، جو امریکی کو تو ماریں نا ، صرف پاکستانی ہی نشانہ ہوں جن کے
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
کسی کو پتھر مارو تو کبھی بھی پھول کی توقوں مت رکھوں ۔
آپ نے پہلےتمیز کہ دائرے سے چھلانگ لگا کر اپنے آپ کو تیس مار خان ظاہر کرنے کہ ناکام کوشش کی ۔

تم تبصرہ کرو تھریڈ کے مطابق ..........اگر کسی کو کوٹ کیا ہے تو تمہے زیادہ جلدی تھی جواب دینے کی ،،،،،،،،،،،،،،،،،،کس نے وکیل بننے کا کہا تمہے ؟ پھر جو جواب دیا ہے ........ یہ کون سا معیار ہے ؟

 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

اسلامی علاج یہ ہے کہ غصہ آئی تو پانی پی لو ....................فی الحال یہ کافی سمجو---دیگر بیماریوں کے لئے ٹیسٹ کرنے پڑے گے کیوں کے وہ کرونک ہیں .......................

فی الحال میں ایک اکیوٹ بیماری کا علاج کر لوں ، زا چوہدری کا

صبح سے پانچ تھریڈ لگا چکا ہے، رہ رہ کر دورے پڑ رہے ہیں بیچارے کو ذاتی تشہیر کے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ آپ کریں ، آپ کو ان سے بہت ہمدردی ہے تو وانا جاتے ، ٹورنٹو کیوں آے
ہمیں تو آپ لبرل فاششتوں میں گنتے ہیں

میں ان طالبانوں کو مسلمان نہی گردانتا ، جو امریکی کو تو ماریں نا ، صرف پاکستانی ہی نشانہ ہوں جن کے

میں بھی کرائے کی جنگ لڑنے والے لبرل فاشٹ کو مسلمان نہیں سمجھتا. جو غیر ملکی افواج کی مدد اور اپنا ہی ملک اور عوام فتح کرنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں
 

Mir Jaffer

Senator (1k+ posts)
Maulana Maudoodi was the biggest fan of this AMerican crusade. He even died in USA. Jamat-i-Islami was the falg bearer of this AMerican flag not so many years ago when they received million of MAerican dollars as adi to spoil innocznt Pakistani in Universities and colleges.
Shame on Jamat-i-Islami and it's Ideology of hatred.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

تم تبصرہ کرو تھریڈ کے مطابق ..........اگر کسی کو کوٹ کیا ہے تو تمہے زیادہ جلدی تھی جواب دینے کی ،،،،،،،،،،،،،،،،،،کس نے وکیل بننے کا کہا تمہے ؟ پھر جو جواب دیا ہے ........ یہ کون سا معیار ہے ؟


اسلامی علاج یہ ہے کہ غصہ آئی تو پانی پی لو
 

Quicqsolution

Senator (1k+ posts)


اسلامی علاج یہ ہے کہ غصہ آئی تو پانی پی لو ....................فی الحال یہ کافی سمجو---دیگر بیماریوں کے لئے ٹیسٹ کرنے پڑے گے کیوں کے وہ کرونک ہیں
تم تبصرہ کرو تھریڈ کے مطابق ..........اگر کسی کو کوٹ کیا ہے تو تمہے زیادہ جلدی تھی جواب دینے کی ،،،،،،،،،،،،،،،،،،کس نے وکیل بننے کا کہا تمہے ؟ پھر جو جواب دیا ہے ........ یہ کون سا معیار ہے ؟

آپ بھی ایک پانی کا ایک لوٹا بھر کر اپنے سر پر ڈالیں کہ آپ کو ہوش آئے کہ میں لکھ کیا رہا ہوں۔