
پاکستان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کے حوالے سے امریکی سفیر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کرکے امریکی صدر کے گمراہ کن بیان پر احتجاجی مراسلہ تھمایا اور سخت الفاظ میں مذمت بھی کی، اس موقع پر امریکی سفیر کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کےسیکیورٹی سسٹم سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔
دفتر خارجہ نے امریکی سفیر کوجو بائیڈن کے بیان پر وضاحت دینے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
اس سےقبل وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سخت موقف اپنایا اور کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی محفوظ ہے، ہم اپنی سالمیت کیلئے پرعزم ہیں، امریکہ کو پاکستان کے بجائے پڑوسی ملک کے پروگرام کےبارے میں سوال اٹھانا چاہیے، ہم اس معاملے پر امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کریں گے اور امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے، امریکی صدر کا بیان حیران کن ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے آج ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے پاکستان سے متعلق گمراہ کن گفتگو کی اور الزام عائد کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے اور پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16amreicisafeertalab.jpg