
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ امریکی اخبار میں سائفر کے مندرجات درست ہیں تو یہ بہت بڑا جرم ہے۔
آن لائن ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے، اس میں دور دور تک کوئی حقیقت نہیں، توقع نہیں تھی کہ کوئی پاکستانی وزیراعظم اس طرح کا بدترین زہر ملک کے خلاف اگلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر کے حوالے سے قومی سلامتی کونسل کے 2 اجلاس ان کی سربراہی میں ہوئے۔ ایک اجلاس میں اس وقت کے پاکستانی سفیر اور موجودہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے واضح طور پر کہا کہ ان کی امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سازش کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1689560262053883904
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے بیانیہ بنایا کہ میری حکومت روس کیساتھ تعلقات بڑھنے کی وجہ سے امریکہ نے سازش کرکے گرائی۔ اگر ایسا ہی تھا تو روس سے تو سستا تیل میری حکومت نے خریدا پھر امریکی سازش ہمارے خلاف کیوں نہیں ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت کے سپہ سالار جنرل باجوہ اور سروس چیفس نے بھی تائید کی تھی کہ پاکستان کے خلاف سازش نہیں ہوئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے چین سے تعلقات بحال ہوتے جنہیں عمران نیازی نے تباہ کردیا تھا؟ تو بس یہی ایک ثبوت کافی ہے۔عمران نیازی نے بعد میں دوسرے بیان میں خود کہا تھا کہ امریکا نے کوئی سازش نہیں کی۔ اب آپ ان کے پہلے بیان کو مستند مانیں گے یا دوسرے کو؟
وزیراعظم نے مزید کہا کہ خدانخواستہ امریکی سازش سے یہ حکومت آئی ہوتی تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں جو بگاڑ آگیا تھا ہم نے اس کو باہمی احترام اور اعتماد کی سطح پر لانے کے لیے بہت محنت کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahabaahaha.jpg