
امریکہ میں بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سمیت 11 بھارتی شخصیات کو اشتہاری اور مطلوب قرار دیدیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے 'وال سٹریٹ جنرل' میں ایک اشتہار شائع ہوا جس میں بھارت کو سرمایہ کاری کیلئے غیر محفوظ ملک قرا ر دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سمیت 11 بھارتی شخصیات کو مطلوب قرار دیدیا ہے۔
وال سٹریٹ جنرل میں شائع اشتہار میں سرمایہ کاروں کو خبردار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت سے دور رہا جائے، اشتہاری قرار دیے گئے لوگوں سے متعلق اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں نے آئینی اداروں کو اپنے سیاسی و کاروباری حریفوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا۔
اشتہاری قرار دی شخصیات میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل این وینکٹارمن، سپریم کورٹ کے جج ہیمنت گپتا اور وی راما سبرامنیم ان لوگوں میں شامل ہیں ،اشتہار میں وال سٹریٹ جنرل کی جانب سے امریکہ گلوبل میگنٹسکی ہیومن رائٹس اکاؤنٹیبیلٹی ایکٹ کے تحت مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان شخصیات پر ویزہ اور اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔
خیال رہے کہ یہ اشتہار ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہےجب بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن امریکی دورے پر موجود ہیں۔
واضح رہے امریکہ کی گلوبل میگنٹسکی ہیومن رائٹس اکاؤنٹیبیلٹی ایکٹ ایک ایسا قانون ہے جس کےتحت امریکی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی شخصیت پر پابندیاں لگاسکتی ہے، جائیداد ضبط کرسکتی ہے اور اپنے ملک میں داخلے پر بھی پابندی لگاسکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/india-us-wanted-in-us-fn.jpg
Last edited: