
امریکا نے اسرائیل کی اسپائی ویئر اور جاسوسی آلات فروخت کرنے والی 2 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ کی جانے والی کمپنیوں میں این ایس او اور کینڈویئر شامل ہیں، این ایس او وہی کمپنی ہے جس کے لائسنس یافتہ اسپائی ویئر"پیگاسس" کو دنیا کی مشہور و اہم شخصیات کے موبائل فونز ہیک کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔
بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمپنی NSO گروپ کے اسپائے ویئر ایکٹویسٹ اور صحافیوں کو جبری جاسوسی کا نشانہ بنارہے تھے۔
امریکہ کی جانب سے دونوں کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں کو اس لیے بلیک لسٹ کیا جارہا ہے کیونکہ انہوں نے نہ صرف غیر ملکی حکومتوں کیلئے جاسوسی سافٹ ویئر یا اسپائی ویئر تیار کیے بلکہ انہیں یہ ٹیکنالوجی فراہم بھی کی ، بعد ازاں ان حکومتوں نے انہیں سافٹ ویئرز کی مدد سے سفیروں، صحافیوں، تاجروں، کارکنان اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جاسوسی کی کوشش کی۔
امریکہ نے اس فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ جن ممالک میں یہ کمپنیاں کام کررہی ہیں ان ممالک یا ان کی حکومتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔
امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی کمپنی این ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، ہم بے گناہ ہیں، ہم نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جو دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے استعمال کی
واضح رہے کہ گزشتہ سال بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے ہونے والی تحقیقات کے بعد مذکورہ اسرائیلی کمپنی کے Pegasus اسپائے ویئر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اس سے قبل اس سافٹ ویئر کو متعدد ملکوں کی مجاز حکومتیں اور سیکیورٹی فورسز استعمال کر رہی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/biden-12222.jpg