
پاکستان میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق جی 20 قرض معطلی اقدام کے تحت پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو قرض کی مد میں 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی موخر کیے جانے کا ریلیف حاصل ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1575815852330725376
اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ترجمان امریکی سفارتخانے نے پیغام میں لکھا گیا کہ: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج قرضوں کو موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے پاکستان کو امریکی قرضوں میں 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی موخر کرنے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے ایک نئی سمت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔
https://twitter.com/x/status/1575512933605715969
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اردو میں ایک جملہ ادا کیا تھا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام افراد نے بھرپور داد دی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کی تاریخ طویل ہے، پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں امریکا شامل ہے، پاک،امریکا تعلقات کو افغانستان یا چین کے تناظرمیں نہیں دیکھنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1575497536756125696
ترجمان امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: ہمارے 75 سالہ تعلقات پورے پاکستان میں نظر آتے ہیں، امریکی امداد سے سکولوں، ہسپتالوں اور شاہراہوں کی تعمیر کی گئی۔ پاکستان نے تعلیم حاصل کرنے میں مدد دی، ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہیں۔ تعاون کی ہماری طویل تاریخ اور مشترکہ عزائم کے پیش نظر یہ تعلقات اور بہتر ہونگے، امید ہے کہ آپ اس نئے دروازے کو کھولنے میں میرے ساتھ شامل ہوں گے
۔"انسانی ہمدردی کے کاموں کی ایک طویل تاریخ پاکستان اور امریکہ کو ایک ساتھ جوڑتی ہے، سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اب تک 66 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے بشمول 10 ملین ڈالر کے جس کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔ ہم وہی کچھ کر رہے ہیں جو دوست اور شراکت دار کرتے ہیں–