barca
Prime Minister (20k+ posts)
امریکہ میں حکام کے مطابق پولیس نے بچوں کے ساتھ فحاشی کے خلاف شروع کی گئی ایک سخت کارروائی کے دوران ایک سو نوے افراد کو گرفتار کیا ہے۔
امریکہ کے فیڈرل ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اورین نامی آپریشن میں انھوں نے اب تک اٹھارہ کم عمر بچوں کو بازیاب کرایا ہے۔
امریکہ کے امیگریشن اور کسٹم انفورسمینٹ (آئی سی ای) کے ڈائریکٹر جان مارٹن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن ایسے افراد کے لیے ایک وارننگ ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے بچوں کا استحصال کر سکیں گے۔
انہوں نے مذید کہا کہ ہم ایسے افراد کو دیکھ رہے ہیں، ہم انہیں تلاش کریں گے اور ان کے خلاف مقدمات چلائیں گے۔
بیان کے مطابق اورین نامی آپریشن بچوں کی فحش تصاویر، ویڈیوز یا دیگر مواد رکھنے یا تقسیم کرنے کے خلاف شروع کیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں ایک پینتیس سالہ شخص بھی شامل ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ایک سات سالہ بچے کو فحاشی کے لیے استعمال کرتا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں ایک اٹھائیس سالہ آدمی کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے بچوں سے متعلق بارہ سو فحش تصاویر اور ایک سو نو ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
امریکی ریاست لاس اینجلس میں بھی آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی سی ای کے بیان کے مطابق اورین نامی آپریشن میں انھوں نے اب تک اٹھارہ کم عمر بچوں کو بازیاب کرایا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2012/06/120609_us_child_pornography_rwa.shtml