
امریکا کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم
امریکا نے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کیمٹی کے اجلاس کے اعلامیے کا خیرمقدم کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے نیوز بریفنگ میں رپورٹر کے سوال پر بتایا کہ امریکا مسلسل کہہ رہا ہے کہ عمران خان کے الزام میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کیلئے اہم ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ٹیلی گرام پر تبادلہ خیال کیا گیا، این ایس سی کو پریمیئر سیکیورٹی ایجنسیوں نے دوبارہ مطلع کیا کہ انہیں کسی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے خط کے مواد اور پس منظر پر بریفنگ دی، بتایا ٹیلی گرام میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے مواصلات کے مواد، موصول ہونے والے جائزوں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے پیش کردہ نتائج کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہے۔
این ایس سی نے ٹیلی گرام کے مواد کی جانچ کے بعد گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،آرمی چیف،اعلیٰ عسکری حکام اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/letter-and-pakistan-sc.jpg