mrhyd
Senator (1k+ posts)

واشنگٹنامریکی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا افغان سرحد کے ساتھ تعینات فوجیوں کے اخراجات کی مد میں پاکستان کو 70کروڑ ڈالرز ادا کرے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ وہ رقم ہے جو پاکستان افغان سرحد کے ساتھ تعینات ایک لاکھ چالیس ہزار فوجیوں پر خرچ کرچکا ہے۔یہ رقم سال دو ہزار گیارہ میں جون سے نومبر کے دوران خوراک ،ہتھیاروں اور دیگر کی مد میں پاکستان نے خرچ کی تھی۔رقم کی واپسی پاک فوج کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جو ایبٹ آباد آپریشن اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات سے تقریبا دو سال سے بحران کا شکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون سے اس فیصلے سے خاموشی سے کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔اس کے ساتھ امریکا سالانہ سیکیورٹی معاونت کی مد میں پاکستان کو دو ارب ڈالرز بھی دے گاجس میں تقریبا آدھی رقم وہ ہے جو پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خرچ کرچکا ہے۔