
امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمیعہ نقاب کر کے اسکول میں معمول کے مطابق پڑھ رہی تھی کہ نسل پرست ٹیچر نے اس کے چہرے سے نقاب کھینچ کر اتار دیا اور بچی کو خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوفزدہ ہو گئی۔
کونسل آف امریکین اسلامک ریلیشنز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسکول ٹیچر کے اس رویے ناروا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچی اس رویے کے باعث ساری زندگی جس کرب سے گزرے گی اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ یہ واقعہ اسے تمام زندگی پریشان رکھے گا۔
کمسن بچی کی والدہ نے کہا کہ ان کی بچی کو امریکا میں رہتے ہوئے اس رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ حتی الامکان بچانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر امریکا میں موجود مسلمان کمیونٹی نے اس واقعہ کی بھرپور اور سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ساتھ ہی سمیعہ کی والدہ کو بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی مسلمانوں نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے خود ساختہ ترجمان اس ملک میں ایسے واقعات کا رونما ہونا باعث شرمندگی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4hij.jpg