امریکا:مسافر طیار فوجی ہیلی کاپٹر سےتصادم کےبعد دریا میں گرگیا:لاشیں برآمد

plane-crashed1738214262-0-600x450.webp


امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گر گیا، 18 افراد
کی لاشیں برآمد



امریکا میں ایک مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حادثہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک آرمی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد طیارہ دریا میں جا گرا۔ حادثے کا شکار ہونے والا امریکن ایئرلائنز کا جیٹ طیارہ تھا، جس میں 64 افراد سوار تھے۔




وفاقی حکام کے مطابق حادثہ بدھ کی شام پیش آیا، جس کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام اندرونی اور بیرونی پروازیں معطل کر دی گئیں۔


ادھر، کینساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جیری موران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ حکام سے رابطے میں ہیں اور طیارے میں سوار تمام افراد کے لیے دعاگو ہیں۔


فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم، فوری طور پر عملے اور دیگر مسافروں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکیں۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

Stay tuned for......


اردلی کا آنسوؤں اور غم سے بھرا بہت زیادہ افسوس کا "ٹ"چکی پیغام، ٹویٹ. ای میل، کیبل ٹرمپ کو پہنچا دیا گیا

اب کسی ٹرمپ کے سٹافر کا شکریہ کا پیغام آ گیا تو ڈنٹونک باندر کی لفافوں کے ذریعے ٹی وی پر قوالیاں شروع ہو جائیں گی...... وزیر اعظم کے امریکہ اور ٹرمپ سے رابطے بحال، ٹرمپ نے شہباز کے تدبر اور پاکستان کی شبانہ روز ترقی کے وژن کی بہت تعریف کی اور انہیں "ٹیریفک گائے" کہہ دیا ساتھ میں کئی بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا

بینڈ باجے اور بھنگڑے شروع
 

Back
Top