
وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران بھارت کی امن مخالف پالیسیوں کا معاملہ اٹھادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی سینٹرز کے چار رکنی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا کو خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران امریکی وفد کو مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہ کہا کہ ہندوستان میں انتہا پسند بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کی پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1469628074392264708
عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط شراکت داری خطے کے امن ، سلامتی و خوشحالی کیلئے اہم ہے، پاکستان خطے کے امن و استحکام کیلئے اقدامات کیلئے تیار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1469658224261582852
ملاقات میں افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد کی صورتحال اور خطے میں اس کے اثرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی سینیٹرزسینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین ہیں جبکہ ایک سینیٹر آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12pmmeetuss.jpg