امجد خان نیازی پر تشدد، سوشل میڈیا پر مذمت کا سلسلہ جاری

3amjadniaz9.jpg

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی پر ہنگامہ آرائی اور پولیس سے جھڑپیں، کارکنوں پر تشدد سمیت کئی واقعات رونما ہوئے، امجد خان نیازی پر تشدد کیا گیا، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا امجد نیازی ایم این اے شیر افگن نیازی کا بیٹا، ریاستی جبر اور ستم کے یہ نشان لے کر اب پولیس حراست میں ہے ۔۔ بے شرم حکومت بے شرم لوگ

https://twitter.com/x/status/1637313136163258370
مرزا شہزاد اکبر نے لکھا جناب چیف جسٹس سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ یہ تصویر صرف ریاستی جبر کے ہاتھوں ایک پارلیمنٹیرین پر ہوے تشدد کی نہیں بلکہ پاکستان میں بنیادی حقوق کی موت کی بھی ہے جن کاتحفظ آپکی بنیادی ذمہ داری میں شامل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1637329800762216448
حامد میر نے لکھا یہ نشان پولیس گردی کے ہیں اور یہ جسم امجد خان نیازی کا ہے جس کے والد ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے تمام عمر آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی امجد خان نیازی دو مرتبہ ایم این اے رہے اسلام آباد پولیس نے یہ ڈنڈے انکے جسم پر نہیں پاکستان کی کمزور جمہوریت پر برسائی۔

https://twitter.com/x/status/1637305681228500994
سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کہتے ہیں جو تصویر دکھائی گئی تشدد اس سے بھی زیادہ ہوا ،جتنا تشدد کرنا ہے کر لیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
جب اپنی حکومت آنے کے باوجود آپ ایسے لاقانونیت کرنے والے پولیس والوں کے خلاف ایکشن لینے کا حوصلہ نہیں پیدا کر سکیں گے۔۔۔ تو ظاہر ہے ان کا حوصلہ بڑھے گا اور پھر ان کا حق بنتا ہے کہ وہ آپ کی تشریفوں پر اسی طرح کے نشان ڈالیں ۔۔

۔۔۔۔۔شہباز گل تو کل ہی کہہ رہا تھا کہ ہم ان سب کو ابھی سے معاف کرتے ہیں۔۔۔
تے فیر پگتو۔۔۔ سانپ کو ایک دفعہ چھوڑ دیں گے تو کیا دوسری دفعہ آپ کا دوست نہیں بن جائے گا
 
Last edited:
  • Like
Reactions: Kam

Back
Top