
نیشنل ٹی 20 کپ کے ایک میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں نیشنل ٹی 20 کپ کے مقابلے جاری ہیں اسی دوران ایک میچ میں بلوچستان کے کپتان باؤنڈری وال سے ٹکرا گئے اور انجری کا شکار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری وال سے ٹکراگئے اور زخمی ہوگئے جس کے بعد میڈیکل ٹیم انہیں اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔
امام الحق کی انجری سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ اگلے میچ میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1443885643776548866
https://twitter.com/x/status/1443952319071145985
یادرہے کہ اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ کے دوران خیبرپختونخوا کے بیٹسمین فخر زمان بھی دوران میچ انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں فزیو ٹیم کی جانب سے 4 سے 5 روز کیلئے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/njsQZJW/5.jpg