
الیکٹرانک ووٹنگ مشین جس کے ہاتھ میں ہو گی وہ اس میں ردوبدل بھی کر سکے گا، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق سے متعلق یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ یہ مشین جس کے ہاتھ یا قبضے میں ہو گی وہ اس میں ردوبدل یا ٹمپرنگ کر سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مشین وزارت اطلاعات نے نہیں بلکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بنائی تھی، مگر یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ مشین جس کے پاس ہو گی وہ اس میں نتائج سمیت سب کچھ ٹمپر کر سکے گا۔
خالد مقبول صدیقی کے علاوہ پروگرام میں فواد چودھری نے بتایا تھا کہ اس مشین کا سارا بل ایم کیو ایم نے بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے اسے منظور کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1459942332468539395
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم کا بنایا ہوا ہے، اسے ان کے وزیر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیا جبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا اور دونوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khalid-mab11.jpg