
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2024 میں دھاندلی کےا لزامات مسترد کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو مشکلات اور مسائل کے باوجود انتخابی عمل کو پرامن رکھنے میں کامیاب رہے، جو بھی شکایات آئیں پر فوری فیصلے کیے جارہے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نئے نظام ای ایم ایس نے تسلی بخش کام کیا، پرایزئیڈنگ افسران موبائل فون سروس کی بندش سے الیکٹرانک ڈیٹا بھیجنے میں مشکلات پیش آئیں اور معمول کی کورڈینیشن اور نقل و حمل کو بھی موبائل فون سروس کی بندش نے بھی متاثر کیا۔
نتائج میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں پہلا نتیجہ اگلے دن 4 بجے آیا تھا جبکہ اس بار پہلا حتمی نتیجہ رات 2 بجے موصول ہوا، ڈیڑھ دن میں کچھ حلقوں کے علاوہ انتخابات کے نتائج مکمل ہوگئے تھے جبکہ 2018 کے انتخابات میں پورے انتخابات کے نتائج مکمل ہونے میں 3روز لگے تھے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کچھ حلقوں میں نتائج کی تاخیر سے کسی ایک مخصوص جماعت کو فائدہ یا کسی کو نقصان نہیں پہنچا، ایک دو واقعات سے انکار نہیں کیاجاسکتا، لیکن اس کے تدارک کیلئے متعلقہ فورمز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9skindersultanraja.png