
خیبرپختونخوا کا سب سے چھوٹا حلقہ PK-1 اپر چترال ہے جس کی آبادی 1 لاکھ 95 ہزار 528 ہے: رپورٹ
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک پاکستان (فافن) کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تجویز کی گئی حلقہ بندیوں پر ردعمل جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فافن نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 180 حلقوں کی آبادی ایک نشست کے لیے تجویز کی گئی اوسط 10 فیصد تبدیلی کی اجازت سے زائد ہے۔ حلقوں میں آبادی کا فرق دیکھا جائے تو یہ انتخابات کے لیے مساوی رائے دہی کے اصول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے سب سے چھوٹے حلقے NA-1 چترال لوئر اور اپر سے NA-39 بنوں کی آبادی 3 گنا سے بھی زائد ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ PK-93 ہنگو ہے جس کی آبادی 5 لاکھ 28 ہزار 902 افراد پر مشتمل ہے جبکہ سب سے چھوٹا حلقہ PK-1 اپر چترال ہے جس کی آبادی 1 لاکھ 95 ہزار 528 ہے۔
فافن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کا الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کیا گیا قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ NA-49 اٹک ون ہے جس کی آبادی 11 لاکھ 26 ہزار 142ہے جبکہ صوبہ پنجاب کا سب سے چھوٹا حلقہ NA-61 جہلم 2 ہے جس کی آبادی 6 لاکھ 90 ہزار 683 ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں کا سب سے بڑا حلقہ PS-75 ٹھٹھہ 1ہے جس کی آبادی 5 لاکھ 56 ہزار 767 اور سندھ اسمبلی کا سب سے چھوٹا حلقہ PS-75 جامشورو 2 ہے جس کی آبادی3 لاکھ 54 ہزار 505 ہے۔ سندھ کے حلقہ NA-209 سانگھڑ 1 کی آبادی 11 لاکھ 72 ہزار 11 لاکھ 72 ہزار 516 ہے۔
https://twitter.com/x/status/1708107569200578637
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-221 ٹنڈو محمد خان کی آبادی 7 لاکھ 26 ہزار 119، NA-261 کوئٹہ 1 کی آبادی 7 لاکھ 99 ہزار 886 اور NA-255نصیر آباد، اوستہ محمد، جعفر آباد اور صحبت پور کی آبادی 11 لاکھ 24 ہزار 567 ہے۔ فافن کا کہنا ہے کہ حلقوں کی آبادی میں یہ واضح فرق انتخابات کے لیے مساوی رائے کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے انتخابی فہرستوں کو 25 اکتوبر 2023ء تک غیرمنجمد کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر سے ووٹرز 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی یا اخراج کروا سکیں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز فہرست 20 جولائی کو منجمد کی گئی تھی اور اسے 25 اکتوبر تک غیرمنجمد کر دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی کا اخراج کو یقینی بنائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11fafenecp.png