الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے الزامات پر ردعمل، فواد چوہدری برس پڑے

16fawadbashcep.jpg

الیکشن کمیشن ذرائع نے چیف الیکشن کمشنر سے ارکین اسمبلی کی ملاقات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے عائد الزامات پر ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے چیف الیکشن کمشنر سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارلیمنٹرینز چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرچکے ہیں،تاہم دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے وزراء اور رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چند ہفتے قبل بھی رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنر سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی، ہمایوں اختر نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے حال ہی میں ملاقات کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1553421579404681217
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا تقاضا ہے جو سیاستدان ان سے ملنا چاہیں وہ ان سے اپنے دفتر میں ملیں،پی ڈی ایم رہنماؤں نے صرف چیف الیکشن کمشنر سے نہیں بلکہ پورے چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے جو ایک معمول کی بات ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سنتے تو ایسا بے شرموں والا بیان جاری نہ کرتے کوئی بھی نمائندہ زیر سماعت مقدمے پر گفتگو کیلئے نہیں ملا جوڈیشل معاملے پر مذاکرات نہیں ہوتے، انتظامی معاملہ ہو علیحدہ بات ہے۔

https://twitter.com/x/status/1553410525354414080
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

الیکشن کمیشن شروع سے ہی نوں لیگ کی ایک ذیلی تنظیم کے طور پر کام کر رہا ہے راجے سکندر نے بھی ڈپٹی سپیکر مزاری کی طرح جوتے کھا کر ہی جانا ہے یہ انکے ڈی این اے کی مجبوری ہے ہومیو پیتھک دواؤں سے اسکا کچھ نہیں ہوگا